🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب جواز النافلة قائما وقاعدا وفعل بعض الركعة قائما وبعضها قاعدا:
باب: نوافل کا کھڑے بیٹھے یا ایک رکعت میں کچھ کھڑے اور کچھ بیٹھے جائز ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 735 ترقیم شاملہ: -- 1716
وحَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ . ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلَاهُمَا، عَنْ مَنْصُورٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الأَعْرَجِ.
شعبہ اور سفیان دونوں نے منصور سے اسی سابقہ سند کے ساتھ حدیث بیان کی، البتہ شعبہ کی روایت میں ہے: ابویحییٰ الاعرج سے روایت ہے (انہوں نے ابویحییٰ کے ساتھ ان کے لقب الاعرج کا بھی ذکر کیا ہے) [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1716]
مصنف نے یہی حدیث دوسرے اساتذہ سے بیان کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1716]
ترقیم فوادعبدالباقی: 735
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥منصور بن المعتمر السلمي، أبو عتابثقة ثبت
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← منصور بن المعتمر السلمي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة ثبت
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← محمد بن المثنى العنزي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← محمد بن بشار العبدي
ثقة ثبت
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← محمد بن المثنى العنزي
ثقة حافظ صاحب تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1716 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1716
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کس قدر عظمت و بزرگی کا مالک ہو اور اس سے لوگوں کو کیسی ہی عقیدت و محبت ہو اگر اس کے قول و فعل میں توافق نہ ہو بلکہ تضاد ہو تو دیکھنے والا اس کی بنا پر حیرت واستعجاب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور یہی چاہتا ہےکہ اس کے قول و فعل میں یکسانیت ہونی چاہیے تضاد نہیں۔
اور آج ہمارے قول وفعل کا تضاد ایک معمول بن چکا ہے جس کی بنا پر ہمارے قول کا اثر ختم ہو گیا ہے اور امت تباہی کا شکار ہو گئی ہے۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ امتیاز اور خصوصیت حاصل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اگر قدرت کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا ثواب ملتا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عموماً ضعف اور کمزوری کی بنا پر ہی بیٹھ کر نماز پڑھی ہے،
جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا و حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایات سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1716]