🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب تخفيف الصلاة والخطبة:
باب: نماز اور خطبہ مختصر پڑھانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 869 ترقیم شاملہ: -- 2009
حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ حَيَّانَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو وَائِلٍ : خَطَبَنَا عَمَّارٌ فَأَوْجَزَ وَأَبْلَغَ، فَلَمَّا نَزَلَ، قُلْنَا: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ لَقَدْ أَبْلَغْتَ وَأَوْجَزْتَ، فَلَوْ كُنْتَ تَنَفَّسْتَ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ طُولَ صَلَاةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ، مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ، وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ، وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا ".
ابووائل نے کہا: ہمارے سامنے حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا۔ انتہائی مختصر اور انتہائی بلیغ (بات کی) جب وہ منبر سے اترے تو ہم نے کہا: ابویقظان! آپ نے انتہائی پر تاثیر اور انتہائی مختصر خطبہ دیا ہے، کاش! آپ سانس کچھ لمبی کر لیتے (زیادہ دیر بات کر لیتے) انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: انسان کی نماز کا طویل ہونا اور اس کے خطبے کا چھوٹا ہونا اس کی سمجھداری کی علامت ہے، اس لیے نماز لمبی کرو اور خطبہ چھوٹا کرو، اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کوئی بیان جادو (کی طرح) ہوتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2009]
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خطبہ دیا۔ انتہائی مختصر اورانتہائی بلیغ (مؤثر) تو جب وہ منبر سے اترے ہم نے کہا: اے ابویقظان! آپ نے انتہائی بلیغ (پر تأثیر) اور انتہائی مختصر خطبہ دیا ہے، اے کاش! آپ کچھ لمبا خطبہ دیتے، انھوں نے جواب دیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: انسان کی نماز کی طوالت اور اس کے خطبہ کا چھوٹا ہونا اس کی فقاہت (سوجھ بوجھ) کی علامت ہے۔ اس لئے نماز کو طویل کرو اور خطبہ چھوٹا دو، اور بلاشبہ بعض بیان جادو کی تأثیر رکھتے ہیں [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 2009]
ترقیم فوادعبدالباقی: 869
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمار بن ياسر العنسي، أبو اليقظانصحابي
👤←👥شقيق بن سلمة الأسدي، أبو وائل
Newشقيق بن سلمة الأسدي ← عمار بن ياسر العنسي
مخضرم
👤←👥واصل بن حيان الأحدب
Newواصل بن حيان الأحدب ← شقيق بن سلمة الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الملك بن أبجر الهمداني، أبو عبد الرحمن
Newعبد الملك بن أبجر الهمداني ← واصل بن حيان الأحدب
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الملك الهمداني
Newعبد الرحمن بن عبد الملك الهمداني ← عبد الملك بن أبجر الهمداني
ثقة
👤←👥سريح بن يونس المروروذي، أبو الحارث
Newسريح بن يونس المروروذي ← عبد الرحمن بن عبد الملك الهمداني
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2009 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2009
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تنفست:
آپ سانس لیتے،
یعنی خطبہ کچھ لمبا کرتے تو یہ بہتر ہوتا۔
(2)
مئنة:
میم پر زبر ہے اور ہمزہ پر زیر ہے اور نون مشدد ہے۔
علامت،
جس سے کسی چیز کی پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔
(3)
إِنَّ مِنَ الْبَيَان سحرًا:
بعض بیان جادو اثر ہوتے ہیں،
یعنی جس طرح جادو فوری طور پر اثر کرتا ہے اسی طرح بعض بیان اس قدر بلیغ اور مؤثر ہوتے ہیں کہ سامع ان کا فوری اثر قبول کرتا ہے اور اس کا دل خطیب کی گرفت میں ہوتا ہے وہ جدھر چاہے اسے مائل کر دے۔
اس خطیب نے یہ کام احقاق حق اور ابطال باطل کے لیے کیا تو قابل تعریف ہے اور اگر حق کے خلاف باطل کی تائید میں کیا ہے تو قابل مذمت ہے۔
بہرحال وہ جادو کی طرح مؤثر ہر صورت میں ہے۔
فوائد ومسائل:

طوالت نماز۔
نماز کا تعلق اپنے خالق اور مالک سے ہے جو اس کی یاد اور اس سے راز ونیاز پر مشتمل ہے۔
اس لیے اس میں ہرانسان فرداً فرداً حصہ لیتا ہے۔
اور اس میں ہر ایک دلچسپی کا سامان ہے۔
اس لیے اس میں طمانیت اور تسکین واعتدال کی ضرورت ہے اور نماز میں طوالت کی ضرورت ہے۔
لیکن اس قدر نہیں کہ مقتدیوں کے لیے مشقت اورکلفت کا باعث بنے۔

خطبہ میں اختصار۔
خطبہ کا تعلق لوگوں سے ہے،
خطیب ان کو مخاطب کرتا ہے۔
ہرانسان کا اس میں دخل نہیں ہے۔
اور خطیب کی خوبی اور کمال یہ ہے کہ اس کی بات جامع،
مؤثر اور مختصر ہو۔
اس میں طول بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو۔
لیکن اصل وضع کے اعتبار سے چونکہ خطیب اس میں اپنی ٹھلانت لسانی اور زور بیان کا اظہار کرتا ہے اس لیے یہ طویل اور لمبا ہوتا ہے۔
اس لیے جمعہ کا خطبہ عام خطبوں سے مختصر رکھا گیا ہے۔
کیونکہ اس کے کچھ مخصوص آداب اور احکام ہیں جن کی پابندی عام خطبوں میں نہیں ہے۔
اس لیے یہ ان کے مقابلہ میں مختصر ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کے لیے اس کے پورے آداب اور احکام کا ملحوظ رکھنا اور انتہائی توجہ اور غورسے سننا ممکن ہو سکے۔
طول بیانی میں انہماک اور توجہ کا برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی آداب واحکام کی پابندی آسان ہوتی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2009]

Sahih Muslim Hadith 2009 in Urdu