صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
24. باب القيام للجنازة:
باب: جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 960 ترقیم شاملہ: -- 2222
وحَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " مَرَّتْ جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقُمْنَا مَعَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا يَهُودِيَّةٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا ".
عبیداللہ بن مقسم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ تو ایک یہودی عورت (کا جنازہ) ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت خوف اور گھبراہٹ (کا باعث) ہے، پس جب تم جنازے کو دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2222]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے کھڑے ہوگئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوگئے پھر ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو ایک یہودن ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موت دہشت ناک ہے یا گھبراہٹ کا باعث ہے اس لیے جب جنازہ کو دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2222]
ترقیم فوادعبدالباقی: 960
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1311
| إذا رأيتم الجنازة فقوموا |
صحيح مسلم |
2224
| قام النبي وأصحابه لجنازة يهودي حتى توارت |
صحيح مسلم |
2222
| الموت فزع فإذا رأيتم الجنازة فقوموا |
سنن أبي داود |
3174
| الموت فزع فإذا رأيتم جنازة فقوموا |
المعجم الصغير للطبراني |
344
| قام للجنازة التي مرت به لأنها كانت جنازة يهودي فقام لها |
سنن النسائى الصغرى |
1923
| للموت فزعا إذا رأيتم الجنازة فقوموا |
سنن النسائى الصغرى |
1929
| قام النبي لجنازة يهودي مرت به حتى توارت |
عبيد الله بن مقسم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري