صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فضل النفقة على العيال والمملوك وإثم من ضيعهم او حبس نفقتهم عنهم:
باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 996 ترقیم شاملہ: -- 2312
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ الْكِنَانِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، إِذْ جَاءَهُ قَهْرَمَانٌ لَهُ، فَدَخَلَ، فَقَالَ: أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَهُمْ، قَالَ: لَا، قَالَ: فَانْطَلِقْ فَأَعْطِهِمْ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ".
خثیمہ سے روایت ہے، کہا: ہم حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کا کارندہ (مینیجر) ان کے پاس آیا، وہ اندر داخل ہوا تو انہوں نے پوچھا: ”(کیا) تم نے غلاموں کو ان کا روزینہ دے دیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”نہیں۔“ انہوں نے کہا: ”جاؤ، انہیں دو۔“ (کیونکہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کے لیے اتنا گناہ ہی کافی ہے کہ وہ جن کی خوراک کا مالک ہے انہیں نہ دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2312]
خثیمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کا وکیل و نگران ان کے پاس آیا اور اندر داخل ہوا، تو انہوں نے پوچھا: کیا تم نے غلاموں کو ان کی خوراک دے دی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، انہوں نے کہا: جاؤ، انہیں ان کا خرچ دو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”انسان کے لیے اتنا گناہ ہی کافی ہے کہ جن کا وہ مالک ہے ان کی خوراک روک لے“ یعنی فرض میں کوتاہی ناقابل معافی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2312]
ترقیم فوادعبدالباقی: 996
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
2312
| كفى بالمرء إثما أن يحبس عمن يملك قوته |
سنن أبي داود |
1692
| كفى بالمرء إثما أن يضيع من يقوت |
بلوغ المرام |
980
| كفى بالمرء إثما أن يضيع من يقوت |
مسندالحميدي |
610
| كفى بالمرء إثما أن يضيع من يعول |
Sahih Muslim Hadith 2312 in Urdu
خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي ← عبد الله بن عمرو السهمي