صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فضل النفقة على العيال والمملوك وإثم من ضيعهم او حبس نفقتهم عنهم:
باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 995 ترقیم شاملہ: -- 2311
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ فِي رَقَبَةٍ، وَدِينَارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ، وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ، أَعْظَمُهَا أَجْرًا الَّذِي أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جن دیناروں پر اجر ملتا ہے ان میں سے) ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی کی گردن (کی آزادی) کے لیے خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جسے تو نے مسکین پر صدقہ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے گھر والوں پر صرف کیا، ان میں سب سے عظیم اجر اس دینار کا ہے جسے تو نے اپنے اہل پر خرچ کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2311]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہے، ایک دینار وہ ہے جسے تو نے گردن کی آزادی کے لیے خرچ کیا ہے، ایک دینار وہ ہے جسے تو نے مسکین پر صدقہ کیا ہے اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے اہل پر صرف کیا ہے، ان سب میں سے زیادہ اجر تمہیں اس دینار پر ملے گا جسے تو نے اپنے اہل پر خرچ کیا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2311]
ترقیم فوادعبدالباقی: 995
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج مجاهد بن جبر القرشي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام في التفسير والعلم | |
👤←👥مزاحم بن أبي مزاحم الضبي، أبو الحارث مزاحم بن أبي مزاحم الضبي ← مجاهد بن جبر القرشي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← مزاحم بن أبي مزاحم الضبي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان وكيع بن الجراح الرؤاسي ← سفيان الثوري | ثقة حافظ إمام | |
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب محمد بن العلاء الهمداني ← وكيع بن الجراح الرؤاسي | ثقة حافظ | |
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة زهير بن حرب الحرشي ← محمد بن العلاء الهمداني | ثقة ثبت | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← زهير بن حرب الحرشي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2311 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2311
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا اور ان کے نان و نفقہ کا انتظام کرنا انسان کی شخصی ذمہ داری ہے اور فرض ہے۔
اور ظاہر ہے فرض کی ادائیگی انسان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کا اجرو ثواب بھی سب سے بڑھ کر ہے،
کیونکہ باقی کام ہر موقع پر یا ہر وقت فرض عین نہیں ہو تے اس لیے ان کا درجہ بھی بعد میں ہے فرض کے بعد نوافل کی باری آتی ہے۔
فوائد ومسائل:
اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا اور ان کے نان و نفقہ کا انتظام کرنا انسان کی شخصی ذمہ داری ہے اور فرض ہے۔
اور ظاہر ہے فرض کی ادائیگی انسان کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کا اجرو ثواب بھی سب سے بڑھ کر ہے،
کیونکہ باقی کام ہر موقع پر یا ہر وقت فرض عین نہیں ہو تے اس لیے ان کا درجہ بھی بعد میں ہے فرض کے بعد نوافل کی باری آتی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2311]
Sahih Muslim Hadith 2311 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← أبو هريرة الدوسي