🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب جواز غسل المحرم بدنه وراسه:
باب: محرم کے لیے اپنا بدن اور سر دھونے کا جواز۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1205 ترقیم شاملہ: -- 2890
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: فَأَمَرَّ أَبُو أَيُّوبَ بِيَدَيْهِ عَلَى رَأْسِهِ جَمِيعًا عَلَى جَمِيعِ رَأْسِهِ، فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، فَقَالَ الْمِسْوَرُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: لَا أُمَارِيكَ أَبَدًا.
ہم سے ابن جریج نے حدیث بیان کی کہا مجھے زید بن اسلم نے اسی سند کے ساتھ خبر دی اور کہا کہ ابوایوب نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے پورے سر پر پھیرا انہیں آگے اور پیچھے لے گئے اس کے بعد حضرت مسور رضی اللہ عنہما نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: میں آپ سے کبھی بحث نہیں کیا کروں گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2890]
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں کہ زید بن اسلم نے مذکورہ بالا سند سے بیان کیا، ابو ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو مکمل طور پر پورے سر پر پھیرا اور دونوں کو آگے اور پیچھے لے گئے تو مسور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا، میں آپ کے ساتھ کبھی بحث نہیں کروں گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2890]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1205
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو أيوب الأنصاري، أبو أيوبصحابي
👤←👥زيد بن أسلم القرشي، أبو خالد، أبو أسامة، أبو عبد الله
Newزيد بن أسلم القرشي ← أبو أيوب الأنصاري
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← زيد بن أسلم القرشي
ثقة
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← ابن جريج المكي
ثقة مأمون
👤←👥علي بن خشرم المروزي، أبو الحسن
Newعلي بن خشرم المروزي ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← علي بن خشرم المروزي
ثقة حافظ إمام
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2890 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2890
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا علماء میں کسی مسئلہ کے بارے میں اختلاف ہوسکتا ہے تو ایسی صورت میں،
کسی تیسرے صاحب علم سے شرعی نص کے بارے میں پوچھا جائے گا اور شرعی نص کے سامنے آنے پر اپنے قیاس واجتہاد اور اپنے قول ونظریہ کو چھوڑ دیا جائے گا اور فیصلہ کن چیز شرعی نص (کتاب وسنت)
ہی ہے اور باپردہ ہو کر دوسرے انسان کی مدد سے غسل کرنا جائز ہے اور غسل کرنے والے کو سلام بھی کہا جائے گا نیز محرم کے لیے تبرید (ٹھنڈک کا حصول)
نظافت اور طہارت کے لیے غسل کرنا ائمہ کے نزدیک بالاتفاق جائز ہے۔
لیکن بالوں کو ٹوٹنے سے بچایا جائے گا۔
اور خوشبودار صابن استعمال نہیں کیا جائے گا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس خوشبودار صابن کے استعمال پر دم واجب ہو گا اگر کسی عذر اورمجبوری کی بنا پر استعمال کرے گا تو پھر تین کفاروں میں سے کوئی ایک لازم ہو گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2890]

Sahih Muslim Hadith 2890 in Urdu