Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب جواز التمتع:
باب: حج تمتع کا جواز۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1225 ترقیم شاملہ: -- 2971
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِهِمَا، وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ الْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ.
سفیان اور شعبہ دونوں نے سلیمان تیمی سے اسی سند کے ساتھ ان دونوں (مروان اور یحییٰ) کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی ہے۔ (البتہ) سفیان کی حدیث میں ہے: حج میں تمتع (کے بارے میں دریافت کیا۔) [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2971]
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، سفیان کی روایت میں اَلْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2971]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1225
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سليمان بن طرخان التيمي، أبو المعتمرثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← سليمان بن طرخان التيمي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن أبي خلف السلمي، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي خلف السلمي ← روح بن عبادة القيسي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← محمد بن أبي خلف السلمي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن عبد الله الزبيرى، أبو أحمد
Newمحمد بن عبد الله الزبيرى ← سفيان الثوري
ثقة ثبت قد يخطئ في حديث الثوري
👤←👥عمرو بن محمد الناقد، أبو عثمان
Newعمرو بن محمد الناقد ← محمد بن عبد الله الزبيرى
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2971 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2971
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے متعہ کا اطلاق حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے پر کیا ہے کیونکہ جاہلیت کے دور میں حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا جائز تصور نہیں کیا جاتا تھا حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عمرۃ القضاء کے وقت مسلمان ہوئے تھے لیکن باپ کے خوف کی بنا پر انھوں نے اپنے اسلام کا اظہار اپنے باپ کے ساتھ فتح مکہ کے موقع پر کیا اس لیے وہ حجۃ الوداع کے وقت جبکہ اصطلاحی حج تمتع ہوا ہے قطعاً مسلمان تھے چونکہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں حج تمتع سے روکتے تھے جس میں عمرہ حج کے مہینوں میں ہوتا ہے اس لیے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات کہی اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا موقف حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ والا تھا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2971]