Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب حل اجرة الحجامة:
باب: پچھنے لگانے کی اجرت حلال ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1577 ترقیم شاملہ: -- 4039
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ ، عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ، فَذَكَرَ بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ، وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ، وَلَا تُعَذِّبُوا صِبْيَانَكُمْ بِالْغَمْزِ.
مروان فزاری نے ہمیں حمید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سینگی لگانے والے کی کمائی کے بارے میں پوچھا گیا۔۔۔ آگے اسی کے مانند بیان کیا، مگر انہوں نے کہا: بلاشبہ سب سے افضل جس کے ذریعے سے تم علاج کراؤ، پچھنے لگوانا اور عود بحری (کا استعمال) ہے اور تم اپنے بچوں کو گلا دبا کر (مَل کر) تکلیف نہ دو۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4039]
حمید بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے سینگی لگانے والے کی کمائی کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے مذکورہ بالا واقعہ سنایا، اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری دواؤں میں سے بہترین دوا سینگی لگوانا ہے، اور عود بحری بھی ہے اور تم گلا دبا کر بچوں کو تکلیف نہ دو۔ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4039]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1577
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥حميد بن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة
Newحميد بن أبي حميد الطويل ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة مدلس
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله
Newمروان بن معاوية الفزاري ← حميد بن أبي حميد الطويل
ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← مروان بن معاوية الفزاري
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4039 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4039
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
قسط يا كست کی دو قسمیں ہیں:
(1)
ہندی جو سیاہ ہوتی ہے۔
(2)
بہری جو سفید ہوتی ہے،
اور ہندی کا مزاج زیادہ گرم ہے،
اور بہری کم گرم ہے،
اس لیے زیادہ گرم دوا مطلوب ہو تو ہندی کھلائی جائے گی وگرنہ بہری،
یہ گرم خشک دوا ہے،
اس لیے سرد تر بیماروں میں زیادہ مفید ہے۔
(2)
جب بچہ کا حلق درد کرتا ہے،
جسے عُذرۃ (گلے پڑنا)
کہتے ہیں،
عورتیں عام طور پر اس بیماری میں گلا دباتی ہیں،
جس سے بچے کو تکلیف ہوتی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اس عمل کی بجائے اسے عود کھلاؤ۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4039]