صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
41. باب ثبوت الجنة للشهيد:
باب: شہید کے لیے جنت کا ثابت ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 1900 ترقیم شاملہ: -- 4914
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ زَكَرِيَّاءَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي النَّبِيتِ قَبِيلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَمِلَ هَذَا يَسِيرًا وَأُجِرَ كَثِيرًا ".
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: انصار کے ایک قبیلے، بنو نبیت میں سے ایک شخص (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) آیا اور اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور بلاشبہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر آگے بڑھا، (خوب) جنگ کی حتی کہ شہید کر دیا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے عمل بہت کم کیا اور اس کو اجر بہت زیادہ عطا کیا گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4914]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1900
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2808
| عمل قليلا وأجر كثيرا |
صحيح مسلم |
4914
| عمل هذا يسيرا وأجر كثيرا |
أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري