صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب التواضع في اللباس والاقتصار على الغليظ منه واليسير في اللباس والفراش وغيرهما وجواز لبس الثوب الشعر وما فيه اعلام:
باب: لباس میں تواضع اختیار کرنے اور سادہ اور موٹا کپڑا پہننے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2080 ترقیم شاملہ: -- 5443
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا، عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ ، قَالَ ابْنُ حُجْرٍ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قال: " أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ إِزَارًا وَكِسَاءً مُلَبَّدًا، فَقَالَتْ: فِي هَذَا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ: فِي حَدِيثِهِ إِزَارًا غَلِيظًا ".
علی بن حجر سعدی محمد بن حاتم اور یعقوب بن ابراہیم نے (اسماعیل) ابن علیہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے حمید بن ہلال سے، انہوں نے ابوبردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک تہبند اور ایک پیوند لگی ہوئی موٹی چادر نکال کر دکھا اور فرمایا: ”انہی دو کپڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی۔“ ابن حاتم نے اپنی حدیث میں کہا: موٹا تہبند۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5443]
ابو بردہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے سامنے ایک تہبند اور ایک پیوند لگی ہوئی لوئی نکالی اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کپڑوں میں وفات پائی، ابن ابی حاتم نے اپنی حدیث میں کہا: ایک موٹی تہبند۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5443]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2080
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5818
| قبض روح النبي في هذين |
صحيح مسلم |
5443
| في هذا قبض رسول الله |
صحيح مسلم |
5442
| قبض في هذين الثوبين |
سنن أبي داود |
4036
| قبض في هذين الثوبين |
Sahih Muslim Hadith 5443 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق