یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
26. باب تحريم تصوير صورة الحيوان وتحريم اتخاذ ما فيه صورة غير ممتهنة بالفرش ونحوه وان الملائكة عليهم السلام لا يدخلون بيتا فيه صورة ولا كلب
باب: جانور کی تصویر بنانا حرام ہے اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر ہو اس کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2107 ترقیم شاملہ: -- 5521
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ لَنَا سِتْرٌ فِيهِ تِمْثَالُ طَائِرٍ، وَكَانَ الدَّاخِلُ إِذَا دَخَلَ اسْتَقْبَلَهُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَوِّلِي هَذَا، فَإِنِّي كُلَّمَا دَخَلْتُ فَرَأَيْتُهُ ذَكَرْتُ الدُّنْيَا "، قَالَتْ: وَكَانَتْ لَنَا قَطِيفَةٌ كُنَّا نَقُولُ عَلَمُهَا حَرِيرٌ فَكُنَّا نَلْبَسُهَا.
اسماعیل بن ابراہیم نے داود سے، انہوں نے عزرہ سے، انہوں نے حمید بن عبدالرحمان سے، انہوں نے سعد بن ہشام سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ہمارے ہاں ایک پردہ تھا جس میں پرندے کی تصویر تھی، جب کوئی شخص اندر آتا یہ تصویر اس کے سامنے آ جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اس پردے کو ہٹا دو کیونکہ میں جب بھی اندر آتا ہوں اور اس پردے کو دیکھتا ہوں تو دنیا کو یاد کرتا ہوں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہمارے پاس ایک چادر تھی، ہم کہتے تھے کہ اس کے کناروں پر سلا ہوا کپڑا ریشم ہے، ہم اس چادر کو پہنتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5521]
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، ہمارا ایک پردہ تھا، جس میں پرندے کی شبیہ تھی اور داخل ہونے والے کی نظر سب سے پہلے اس پر پڑتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”اس کو یہاں سے ہٹا دو، کیونکہ میں جب داخل ہوتا ہوں اور اس پر میری نظر پڑتی ہے، مجھے دنیا یاد آ جاتی ہے۔“ وہ بیان کرتی ہیں اور ہمارے پاس ایک چادر تھی، ہم کہتے تھے، اس کے نقش و نگار ریشمی ہوں اور ہم اس کو پہنتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5521]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2107
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2479
| هتكه النبي فاتخذت منه نمرقتين كانتا في البيت يجلس عليهما |
صحيح البخاري |
5952
| لم يكن يترك في بيته شيئا فيه تصاليب إلا نقضه |
صحيح مسلم |
5521
| حولي هذا فإني كلما دخلت فرأيته ذكرت الدنيا لنا قطيفة كنا نقول علمها حرير فكنا نلبسها |
صحيح مسلم |
5523
| أمرني فنزعته |
صحيح مسلم |
5531
| سترت نمطا فيه تصاوير نحاه فاتخذت منه وسادتين |
صحيح مسلم |
5532
| نصبت سترا فيه تصاوير دخل رسول الله فنزعه قالت فقطعته وسادتين |
صحيح مسلم |
5529
| أخريه عني قالت فأخرته فجعلته وسائد |
جامع الترمذي |
2468
| انزعيه فإنه يذكرني الدنيا لنا سمل قطيفة تقول علمها من حرير كنا نلبسها |
سنن أبي داود |
4151
| لا يترك في بيته شيئا فيه تصليب إلا قضبه |
سنن النسائى الصغرى |
5356
| أخريه عني فنزعته فجعلته وسائد |
سنن النسائى الصغرى |
5354
| علقت قراما فيه الخيل أولات الأجنحة لما رآه قال انزعيه |
سنن النسائى الصغرى |
5355
| حوليه فإني كلما دخلت فرأيته ذكرت الدنيا لنا قطيفة لها علم فكنا نلبسها لم نقطعه |
سنن النسائى الصغرى |
762
| أخريه عني فنزعته فجعلته وسائد |
سنن النسائى الصغرى |
5357
| نصبت سترا فيه تصاوير دخل رسول الله فنزعه فقطعته وسادتين |
سنن ابن ماجه |
3653
| رأيت النبي متكئا على إحداهما |
Sahih Muslim Hadith 5521 in Urdu
سعد بن هشام الأنصاري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق