صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
35. باب النهي عن التزوير في اللباس وغيره والتشبع بما لم يعط:
باب: فریب کا لباس پہننے کی اور جو نہ ہو اس کا ذکر کرنے کہنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2130 ترقیم شاملہ: -- 5584
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ فَاطِمَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ ، جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ لِي ضَرَّةً، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ أَنْ أَتَشَبَّعَ مِنْ مَالِ زَوْجِي بِمَا لَمْ يُعْطِنِي؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ ".
عبدہ نے کہا: ہمیں ہشام نے فاطمہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا: میری ایک سوکن ہے، کیا مجھے اس بات پر گناہ ہو گا کہ میں خود کو اپنے خاوند کے ایسے مال سے سیر ہو جانے والی ظاہر کروں جو اس نے مجھے نہیں دیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نہیں دیا گیا اس (مال یا کھانے) سے خود کو سیر ظاہر کرنے والا جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی طرح ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5584]
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی: میری ایک سوکن ہے، تو کیا مجھے گناہ ہوگا اگر میں یہ ظاہر کروں کہ مجھے خاوند نے فلاں مال دیا ہے، حالانکہ اس نے دیا نہیں ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس کوئی چیز نہ ہو اور وہ ظاہر کرے کہ میرے پاس فلاں چیز ہے، وہ جھوٹی زیبائش کے کپڑے پہننے والے کی طرح ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5584]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2130
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5219
| المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور |
صحيح مسلم |
5584
| المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور |
سنن أبي داود |
4997
| المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور |
المعجم الصغير للطبراني |
1053
| المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور |
مسندالحميدي |
321
| المتشبع بما لم ينل كلابس ثوبي زور |
Sahih Muslim Hadith 5584 in Urdu
فاطمة بنت المنذر الأسدية ← أسماء بنت أبي بكر القرشية