علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
17. باب الاستطابة:
باب: استنجاء کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 262 ترقیم شاملہ: -- 606
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَي وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قِيلَ لَهُ: قَدْ عَلَّمَكُمْ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ، قَالَ: فَقَالَ: أَجَلْ لَقَدْ " نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ لِغَائِطٍ، أَوْ بَوْلٍ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِالْيَمِينِ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِأَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، أَوْ أَنْ نَسْتَنْجِيَ بِرَجِيعٍ أَوْ بِعَظْمٍ ".
اعمش کے دو شاگرد وکیع اور ابومعاویہ کی سندوں سے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور یہ الفاظ ابومعاویہ کے شاگرد یحییٰ بن یحییٰ کے ہیں) کہ ان (سلمان رضی اللہ عنہ) سے (طنزاً) کہا گیا: تمہارے نبی نے تم لوگوں کو ہر چیز کی تعلیم دی ہے یہاں تک کہ قضائے حاجت (کے طریقے) کی بھی۔ کہا: انہوں نے جواب دیا: ہاں (ہمیں سب کچھ سکھایا ہے،) آپ نے ہمیں منع فرمایا ہے ہم پاخانہ یا پیشاب کے وقت قبلے کی طرف رخ کریں یا دائیں ہاتھ سے استنجا کریں یا استنجے میں تین پتھروں سے کم استعمال کریں یا ہم کوپر یا ہڈی سے استنجا کریں۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 606]
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: کہ ان سے (طنزاً) پوچھا گیا: کہ تمہارے نبی نے تم لوگوں کو سب باتوں کی تعلیم دی ہے، یہاں تک کہ پاخانہ کرنے کا طریقہ بھی (سکھایا ہے)، تو سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں! (ہمیں سب کچھ سکھایا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا ہے، کہ ہم پاخانہ یا پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف رخ کریں، یا یہ کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجا کریں، یا یہ کہ ہم استنجے میں تین پتھروں سے کم استعمال کریں، یا یہ کہ ہم استنجا کریں کسی چوپائے کے فضلے (گوبر) یا ہڈی سے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 606]
ترقیم فوادعبدالباقی: 262
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه ابوداؤد في ((سننه)) فى الطهارة، باب: كراهية استقبال القبلة عند قضاء الحاجة برقم (7) مطولا - والترمذى فى ((جامعه)) في الطهارة، باب: الاستنجا بالحجارة وقال: و حدیث سلمان في هذا الباب حديث حسن صحيح برقم (16) والنسائي في ((المجتبى من السنن)) في الطهارة، باب: النهي عن الاكتفاء في الاستطابة۔۔۔ 38/1 وفي 44/1 باب: النهي عن الاستنجا باليمين - وابن ماجه في ((سننه)) في الطهارة وسننها، باب: الاستنجا بالحجارة والنهي عن الروث والرمة برقم (316) مطولا - انظر ((التحفة)) برقم (4505)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
7
| نهانا أن نستقبل القبلة بغائط أو بول لا نستنجي باليمين لا يستنجي أحدنا بأقل من ثلاثة أحجار نستنجي برجيع أو عظم |
جامع الترمذي |
16
| نهانا أن نستقبل القبلة بغائط أو بول نستنجي باليمين يستنجي أحدنا بأقل من ثلاثة أحجار نستنجي برجيع أو بعظم |
سنن النسائى الصغرى |
49
| يستنجي أحدنا بيمينه ويستقبل القبلة |
سنن النسائى الصغرى |
41
| نهانا أن نستقبل القبلة بغائط أو بول نستنجي بأيماننا نكتفي بأقل من ثلاثة أحجار |
صحيح مسلم |
606
| نهانا أن نستقبل القبلة لغائط أو بول نستنجي باليمين نستنجي بأقل من ثلاثة أحجار نستنجي برجيع أو بعظم |
صحيح مسلم |
607
| يستنجي أحدنا بيمينه أو يستقبل القبلة نهى عن الروث والعظام لا يستنجي أحدكم بدون ثلاثة أحجار |
سنن ابن ماجه |
316
| لا نستقبل القبلة لا نستنجي بأيماننا لا نكتفي بدون ثلاثة أحجار ليس فيها رجيع ولا عظم |
Sahih Muslim Hadith 606 in Urdu
عبد الرحمن بن يزيد النخعي ← سلمان الفارسي