🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. باب صفة شعر النبي صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2338 ترقیم شاملہ: -- 6067
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " كَيْفَ كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كَانَ شَعَرًا رَجِلًا، لَيْسَ بِالْجَعْدِ، وَلَا السَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ، وَعَاتِقِهِ ".
جریر بن حازم نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تقریباً سیدھے تھے، بہت گھنگرالے نہ تھے نہ بالکل سیدھے، آپ کے کانوں اور کندھوں کے درمیان تک آتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6067]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، جبکہ قتادہ رحمۃ اللہ علیہ نے ان سےپوچھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟ آپ کے بال درمیانے تھے، نہ گھنگھریالے اورنہ بالکل کھلے اور کانوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےکندھے کے درمیان پڑتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6067]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2338
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥جرير بن حازم الأزدي، أبو النضر
Newجرير بن حازم الأزدي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة
👤←👥شيبان بن أبي شيبة الحبطي، أبو محمد
Newشيبان بن أبي شيبة الحبطي ← جرير بن حازم الأزدي
صدوق حسن الحديث
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5905
شعر رسول الله رجلا ليس بالسبط ولا الجعد بين أذنيه وعاتقه
صحيح البخاري
5903
يضرب شعره منكبيه
صحيح البخاري
5904
يضرب شعر النبي منكبيه
صحيح مسلم
6067
شعرا رجلا ليس بالجعد ولا السبط بين أذنيه وعاتقه
صحيح مسلم
6069
شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه
صحيح مسلم
6068
يضرب شعره منكبيه
سنن أبي داود
4185
شعر رسول الله إلى شحمة أذنيه
سنن أبي داود
4196
لا أجزها كان رسول الله يمدها ويأخذ بها
سنن أبي داود
4186
شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه
سنن النسائى الصغرى
5056
شعر النبي شعرا رجلا ليس بالجعد ولا بالسبط بين أذنيه وعاتقه
سنن النسائى الصغرى
5064
شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه
سنن النسائى الصغرى
5236
شعر النبي إلى نصف أذنيه
سنن النسائى الصغرى
5237
شعره إلى منكبيه
سنن ابن ماجه
3634
شعر رسول الله شعرا رجلا بين أذنيه ومنكبيه
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6067 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6067
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
جعد:
گھنگھریالے،
سبط،
کھلے۔
رجل:
کنگھی کئے ہوئے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6067]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5056
مونچھ کاٹنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال درمیانے قسم کے تھے، نہ بہت گھنگرالے تھے، نہ بہت سیدھے، کانوں اور مونڈھوں کے بیچ تک ہوتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5056]
اردو حاشہ:
(1) لہردار ممکن ہے پیدائشی طور پر لہر دار ہوں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ لمبے ہونے کی وجہ سے ان میں بل پڑ گئے ہوں۔ لمبے بالوں میں عموماً ایسے ہوتا ہے۔
(2) کانوں اور کندھوں کے درمیان‘ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کانوں کے نچلے حصے کے برابر بال کاٹ لیتے ہوں گے۔ جب وہ بڑھتے بڑھتے کندھوں کو لگنے لگتے تو پھر کاٹ دیتے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ آپ سر جھکاتے تو آپ کے بال مبارک کانوں کے برابر محسوس ہوتے اور جب سرمبارک اٹھاتے تو کندھوں کولگتے تھے۔ عام حالات میں کانوں اور کندھوں کے درمیان رہتے۔ واللہ أعلم۔
(3) دونوں صورتوں میں بال کٹوانے پر دلالت ہوتی ہے۔
(4) اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ڈاڑھی اور سرکے بالوں کا حکم الگ الگ ہے۔ سر کے بال کٹوانا اورمنڈوانا دونوں جائز ہیں جبکہ ڈاڑھی کےبال کٹوانا اور منڈوانا دونوں ناجائز اور حرام کام ہیں۔5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حسن تخلیق کا شاہکار تھے، اس لیے نیم گھنگریالے بال ہی حسن و جمال کی علامت ہوں گے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تھے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5056]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5064
بال رکھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کان کے آدھے حصہ تک ہوتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5064]
اردو حاشہ:
نصف کانوں تک، یہ سابقہ روایات کے خلاف نہیں۔ کاٹتے وقت نصف کانوں کے برابرہوں، پھر بڑھ جاتے ہوں گے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5064]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5236
سر پر بال رکھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آدھے کانوں تک تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5236]
اردو حاشہ:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےبالوں کی بابت احادیث میں تین الفاظ آئے ہیں: الجمة، اللمة اور الوفرة. الجمة: کندھوں اور شانوں تک لٹکی ہوئی زلفیں اللمة: کان کی لو سے بڑھی ہوئی زلفیں الوفرة: کانوں تک پہنچنے والے، یعنی کانوں سے ملے ہوئے بال وفرہ کہلاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےبال مبارک، مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں ہوا کرتے تھے۔ مذکورہ حدیث میں ایک صورت کا ذکر ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5236]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3634
کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال دونوں کانوں اور مونڈھوں کے درمیان سیدھے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3634]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
سیدھے کا مطلب یہ ہے کہ بہت زیادہ گھنگریالے نہیں تھے بلکہ ہلکے سے خم دار تھے۔

(2)
جب بال کٹوا لیے جاتے تو کانوں کی لو تک ہوتے تھے جب بڑھ جاتے تو بعض اوقات کندھوں تک پہنچ جاتے تھے۔

(3)
حج اور عمرے کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے سارے بال اتروا دیتے تھے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3634]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6069
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کے آدھے حصہ پر پڑتے تھے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6069]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بقول ملا علی قاری،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ اور حج کے موقع پر سر منڈایا ہے،
اس کے بعد بال بڑھنے شروع ہوتے،
سر منڈوانے کے زمانہ کے قریب،
کانوں کے نصف تک پہنچتے،
پھر آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے کانوں کی لو تک پہنچ جاتے،
پھر کانوں اور کندھوں کے درمیان تک پہنچ جاتے،
پھر کندھوں پر پڑنے لگتے،
پھر بقول بعض بال ترشوا لیتے تو کانوں کے نصف تک ہوتے اور پھر آہستہ آہستہ بڑھتے رہتے،
اس طرح مختلف اوقات میں مختلف کیفیت ہوتی تھی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6069]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5905
5905. حضرت قتادہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال قدرے خمیدہ تھے، نہ الجھے ہوئے انتہائی پیچدا اور نہ تنے ہوئے سیدھے کھڑے تھے۔ اور وہ دونوں کانوں اور کندھوں کے درمیان تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5905]
حدیث حاشیہ:
(1)
بالوں کی تین قسمیں ہیں:
٭ وفرہ:
وہ بال جو کانوں کی لو تک ہوں۔
٭ جمہ:
وہ بال جو کندھوں اور کانوں کے درمیان ہوں۔
٭ لمہ:
وہ بال جو کندھوں تک پہنچ جائیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی تینوں قسمیں احادیث میں مروی ہیں۔
یہ مختلف اوقات اور مختلف حالات کے اعتبار سے ہے۔
(2)
دراصل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال خمیدہ تھے۔
آپ جب کنگھی کرتے تو کندھوں تک یا ان کے قریب پہنچ جاتے اور کچھ وقت گزر جانے کے بعد آپ کے بال خم دار ہو جاتے اور کانوں کی لو تک پہنچ جاتے۔
جس نے کنگھی کیے ہوئے بال دیکھے اس نے بیان کیا کہ آپ کے موئے مبارک کندھوں تک تھے اور جس نے دوسری حالت کو دیکھا اس نے کانوں کی لو تک روایت کیا، یعنی ہر راوی نے وہی بتایا جس کا اس نے مشاہدہ کیا۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 439/10)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5905]