صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
30. باب إثبات خاتم النبوة وصفته ومحله من جسده صلى الله عليه وسلم:
باب: مہر نبوت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2344 ترقیم شاملہ: -- 6085
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ: " رَأَيْتُ خَاتَمًا فِي ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَأَنَّهُ بَيْضَةُ حَمَامٍ ".
شعبہ نے سماک سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر مہر نبوت دیکھی، جیسے وہ کبوتری کا انڈا ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6085]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پُشت پر مہر دیکھی گویا کہ وہ کبوتری کا انڈا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6085]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2344
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن سمرة العامري، أبو خالد، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر محمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← محمد بن جعفر الهذلي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6085
| رأيت خاتما في ظهر رسول الله كأنه بيضة حمام |
جامع الترمذي |
3644
| خاتم رسول الله يعني الذي بين كتفيه غدة حمراء مثل بيضة الحمامة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6085 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6085
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مہر نبوت،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے کے قریب گوشت کے سرخ ابھرے ہوئے ٹکڑے جیسی تھی،
جس کو مختلف صحابہ نے تفہیم کی خاطر اپنے اپنے خیال کے مطابق مختلف چیزوں سے تشبیہ دی ہے،
بعض نے شکل و صورت کو سامنے رکھا،
بعض نے حجم اور جسامت کو اور بعض نے دونوں کو۔
فوائد ومسائل:
مہر نبوت،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے کے قریب گوشت کے سرخ ابھرے ہوئے ٹکڑے جیسی تھی،
جس کو مختلف صحابہ نے تفہیم کی خاطر اپنے اپنے خیال کے مطابق مختلف چیزوں سے تشبیہ دی ہے،
بعض نے شکل و صورت کو سامنے رکھا،
بعض نے حجم اور جسامت کو اور بعض نے دونوں کو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6085]
سماك بن حرب الذهلي ← جابر بن سمرة العامري