صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
29. باب من فضائل جرير بن عبد الله رضي الله تعالى عنه:
باب: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2475 ترقیم شاملہ: -- 6364
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: " مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي "، زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ، وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ، أَنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں وکیع اور ابواسامہ نے اسماعیل سے حدیث بیان کی، نیز ابن نمیر نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ادریس نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں اسماعیل نے قیس سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب سے میں اسلام لایا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی گھر سے باہر نہیں روکا اور آپ نے کبھی مجھے نہیں دیکھا مگر آپ ہمیشہ میرے سامنے مسکرائے ہیں۔ ابن نمیر نے ابن ادریس سے اپنی روایت میں مزید یہ کہا: میں نے آپ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا تو آپ نے میرے سینے پر اپنا ہاتھ مارا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے ثبات (مضبوطی) عطا کر اور اسے ہدایت پہنچانے والا ہدایت پانے والا بنا دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6364]
حضرت جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب سے میں اسلام لایا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی (گھر میں داخل ہونے سے) روکا نہیں اور آپ نے کبھی مجھے (دیکھا) نہیں مگر آپ ہمیشہ میرے سامنے مسکرائے ہیں۔ ابن نمیر نے ابن ادریس سے اپنی روایت میں مزید یہ کہا: میں نے آپ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا تو آپ نے میرے سینے پر اپنا ہاتھ مارا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ”اے اللہ! اسے ثبات (مضبوطی) عطا کر اور اسے ہدایت پہنچانے والا، ہدایت پانے والا بنا دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6364]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2475
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3822
| ما حجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا ضحك |
صحيح مسلم |
6363
| احجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا ضحك |
صحيح مسلم |
6364
| ما حجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم في وجهي |
جامع الترمذي |
3821
| ما حجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم |
جامع الترمذي |
3820
| ما حجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا ضحك |
المعجم الصغير للطبراني |
853
| ما حجبني رسول الله منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم |
Sahih Muslim Hadith 6364 in Urdu
قيس بن أبي حازم البجلي ← جرير بن عبد الله البجلي