🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. باب المرء مع من احب:
باب: آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس سے دو ستی رکھے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2639 ترقیم شاملہ: -- 6713
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لِلسَّاعَةِ؟ قَالَ: حُبَّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، قَالَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ "، قَالَ أَنَسٌ: فَمَا فَرِحْنَا بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحًا أَشَدَّ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، قَالَ أَنَسٌ: فَأَنَا أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ مَعَهُمْ، وَإِنْ لَمْ أَعْمَلْ بِأَعْمَالِهِمْ.
حماد بن زید نے کہا: ہمیں ثابت بنانی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اللہ کے رسول! قیامت کب ہو گی؟ آپ نے فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟ اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہو گی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: اسلام قبول کرنے کے بعد ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد سے بڑھ کر اور کسی بات سے اتنی خوشی نہیں ہوئی: تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم کو محبت ہو گی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں ان کے ساتھ ہوں گا، ہر چند کہ میں نے ان کی طرح عمل نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6713]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اور تو نے قیامت کے لیے کیا تیار کیا ہے؟ اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو انہی کے ساتھ ہو گا جن سے تجھے محبت ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اسلام لانے کے بعد ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان: تو انہی کے ساتھ ہو گا، جن سے تجھے محبت ہے۔ سے بڑھ کر کسی چیز سے خوشی نہیں ہوئی، حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: چونکہ میں اللہ، اس کے رسول اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں، اس لیے ان کی معیت کا امیدوار ہوں، اگرچہ ان جیسے اعمال نہیں کر سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6713]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2639
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد
Newثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل
Newحماد بن زيد الأزدي ← ثابت بن أسلم البناني
ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور
👤←👥سليمان بن داود العتكي، أبو الربيع
Newسليمان بن داود العتكي ← حماد بن زيد الأزدي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6171
أنت مع من أحببت
صحيح البخاري
3688
أنت مع من أحببت
صحيح البخاري
6167
إنك مع من أحببت
صحيح البخاري
7153
أنت مع من أحببت
صحيح مسلم
6711
أنت مع من أحببت
صحيح مسلم
6710
أنت مع من أحببت
صحيح مسلم
6713
إنك مع من أحببت
صحيح مسلم
6710
أنت مع من أحببت
جامع الترمذي
2386
المرء مع من أحب
جامع الترمذي
2385
المرء مع من أحب
سنن أبي داود
5127
المرء مع من أحب
المعجم الصغير للطبراني
13
المرء مع من أحب
المعجم الصغير للطبراني
748
المرء مع من أحب
المعجم الصغير للطبراني
739
المرء مع من أحب
مسندالحميدي
1224
ما أعددت لها؟
Sahih Muslim Hadith 6713 in Urdu