علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين:
باب: اس بات کے بیان میں کہ مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جا سکتا۔
ترقیم عبدالباقی: 2998 ترقیم شاملہ: -- 7499
وحَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ . ح وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
ابن شہاب کے بھتیجے نے اپنے چچا سے، انہوں نے ابن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7499]
یہی روایت امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7499]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2998
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6133
| لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين |
صحيح مسلم |
7499
| لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين |
سنن أبي داود |
4862
| لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين |
سنن ابن ماجه |
3982
| لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7499 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7499
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حدیث کے الفاظ خبر پر ہیں،
لیکن معنی ومفہوم کے اعتبار سے ارشادو ہدایت ہے کہ مومن کو ہوشیار،
بیدار اور محتاط ہو کر رہنا چاہیے،
غفلت اور بے خبری کی زندگی نہیں گزارنی چاہیے کہ غفلت و بے خبری کی بنا پر اس کو بار باردھوکہ دیا جاسکے۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7499]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4862
لوگوں کے دغا و فریب سے اپنے آپ کو بچائے رکھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4862]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4862]
فوائد ومسائل:
آزمائے ہوئے کو آزمانا بہت بڑی غلطی ہے۔
آزمائے ہوئے کو آزمانا بہت بڑی غلطی ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4862]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6133
6133. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کو ایک سوراخ سے دوبارہ ڈنگ نہیں لگ سکتا۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6133]
حدیث حاشیہ:
ایک ہی بار دھوکا کھاتا ہے پھر ہوشیار رہتا ہے۔
سچ کہا گیا ہے کہ۔
آدمی بنتا ہے لاکھوں ٹھوکریں کھانے کے بعد رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد
ایک ہی بار دھوکا کھاتا ہے پھر ہوشیار رہتا ہے۔
سچ کہا گیا ہے کہ۔
آدمی بنتا ہے لاکھوں ٹھوکریں کھانے کے بعد رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6133]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6133
6133. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کو ایک سوراخ سے دوبارہ ڈنگ نہیں لگ سکتا۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6133]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک پختہ کار اور زیرک مسلمان تو ایک دفعہ دھوکا کھانے کے بعد ہوشیار ہو جاتا ہے لیکن غفلت شعار مسلمان بار بار دھوکا کھا لیتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ الفاظ اس وقت استعمال فرمائے جب ابو عزہ جمحی جنگ بدر میں مسلمانوں کا قیدی بنا تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے اہل و عیال اور تنگ دستی کا ذکر کیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر احسان کرتے ہوئے فدیے کے بغیر اسے آزاد کر دیا، پھر وہ جنگ اُحد میں مسلمانوں سے لڑنے کے لیے آ گیا تو مسلمانوں نے اسے گرفتار کر لیا اس نے پھر عذر کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اب تو مکے نہیں جا سکتا۔
مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا، اس کے بعد آپ نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔
“ (فتح الباري: 651/10)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6133]
Sahih Muslim Hadith 7499 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي