🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب التثبت في الحديث وحكم كتابة العلم:
باب: حدیث مبارکہ کو سمجھ کر پڑھنا اور علم کو لکھنے کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 3004 ترقیم شاملہ: -- 7510
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَكْتُبُوا عَنِّي، وَمَنْ كَتَبَ عَنِّي غَيْرَ الْقُرْآنِ، فَلْيَمْحُهُ وَحَدِّثُوا عَنِّي، وَلَا حَرَجَ وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ "، قَالَ هَمَّامٌ: أَحْسِبُهُ، قَالَ: مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
ہداب بن خالد ازدی نے کہا: ہمیں ہمام نے زید بن اسلم سے حدیث بیان کی، انہوں نے عطاء بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے (سنی ہوئی باتیں) مت لکھو، جس نے قرآن مجید (کے ساتھ) اس کے علاوہ میری کوئی بات (حدیث) لکھی وہ اس کو مٹا دے، البتہ میری حدیث (یاد رکھ کر آگے) بیان کرو، اس میں کوئی حرج نہیں، اور جس نے مجھ پر۔ ہمام نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں (زید بن اسلم) نے کہا: جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7510]
حضرت ابو سعیدخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میری باتیں نہ لکھو اورجس نے قرآن کے علاوہ مجھ سے کچھ سیکھاہے،تو اسے مٹادے اور مجھ سے بیان کرو،میری حدیثیں سناؤ،اس میں کوئی تنگی نہیں ہے اور جس نے مجھ پر جھوٹ بولا،میری طرف اپنی طرف سے کوئی بات منسوب کی،ہمام کہتے ہیں،میرے خیال میں آپ نے جان بوجھ کر کالفظ کہا،تو وہ ا پنا ٹھکانا دوزخ بنالے۔" [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7510]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3004
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥زيد بن أسلم القرشي، أبو خالد، أبو أسامة، أبو عبد الله
Newزيد بن أسلم القرشي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥همام بن يحيى العوذي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهمام بن يحيى العوذي ← زيد بن أسلم القرشي
ثقة
👤←👥هدبة بن خالد القيسي، أبو خالد
Newهدبة بن خالد القيسي ← همام بن يحيى العوذي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7510 کے فوائد و مسائل
صحيح مسلم مختصر مع شرح نووي: تحت الحديث صحيح مسلم 7510
تشریح:
قاضی عیاض نے کہا: سلف صحابہ اور تابعین میں بڑا اختلاف تھا علم کے لکھنے میں۔ بہتوں نے اس کو مکروہ رکھا لیکن اکثر نے جائز رکھا پھر اس کے بعد اجماع ہو گیا اس کے جواز پر اور اختلاف جاتا رہا اور اس حدیث میں جو ممانعت ہے وہ محمول ہے اس شخص پر جو اچھا حافظہ رکھتا ہو لیکن لکھنے میں اس کو ڈر ہو کتابت پر اعتماد کرنے کا اور جس کا حافظہ اچھا نہ ہو اس کو لکھنے کی اجازت ہے اور حکم دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوشاہ کے لیے لکھنے کا اور اسی قسم میں سے صحیفہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا اور کتاب عمرو بن حزم کی اور کتاب صدقہ کی اور زکوٰۃ کی۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ لکھتے تھے اور میں لکھتا نہ تھا اور بعض نے کہا کہ یہ حدیث منسوخ ہے ان حدیثوں سے اور یہ اس وقت کی حدیث ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈر تھا کہ کہیں قرآن اور حدیث نہ مل جائے۔ جب اس سے اطمینان ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی کتابت کی اور بعض نے کہا کہ مطلب اس حدیث کا یہ ہے کہ قرآن اور میری حدیث ایک کتاب میں ملا کر نہ لکھوتا کہ پڑھنے والے کو شبہ نہ ہو۔ (نووی رحمہ اللہ)
[مختصر شرح نووی، حدیث/صفحہ نمبر: 7510]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7510
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حدیث کو لکھنے کی ممانعت اس صورت میں تھی،
جبکہ قرآن وحدیث کو یکجا لکھا جارہا تھا اور دونوں کے باہمی اختلاط اور آمیزش کا خطرہ تھا،
یایہ حکم اس وقت تھا،
جب کتابت کے اسباب اور وسائل کی قلت تھی اور قرآن اور حدیث دونوں کو لکھنا دقت اور پریشانی کاباعث تھا،
کیونکہ لکھنے والے(کاتب)
اور کاغذ عام نہ تھے،
نیز لکھنے کی ممانعت اس لیے بھی تھی کہ عربوں کا حافظہ بہت تیز تھا اور سب چیزوں کو زبانی یاد رکھتے تھے،
اس لیے ان کو یاد رکھنے کا حکم دیا،
تاکہ قوت حافظہ عدم استعمال کی وجہ سےضائع نہ ہوجائے،
اس لیے آپ نےاحادیث بیان کرنے کی تلقین فرمائی کہ حَدِثوا میری باتیں بیان کرو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7510]