علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
25. باب الوضوء من لحوم الإبل:
باب: اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنے کاحکم۔
ترقیم عبدالباقی: 360 ترقیم شاملہ: -- 802
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، " أَنَّ رَجُلًا، سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَأَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: إِنْ شِئْتَ فَتَوَضَّأْ، وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تَوَضَّأْ، قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَتَوَضَّأْ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ، قَالَ: أُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الإِبِلِ؟ قَالَ: لَا "،
ابوکامل فضیل بن حسین جحدری نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے عثمان بن عبداللہ بن موہب سے حدیث سنائی، انہوں نے جعفر بن ابی ثور سے اور انہوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں بکری کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ نے فرمایا: ”چاہو تو وضو کر لو اور چاہو تو نہ کرو۔“ اس نے کہا: اونٹ کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، اونٹ کے گوشت سے وضو کرو۔“ اس نے کہا: کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: اونٹوں کے بٹھانے کی جگہ میں نماز پڑھ لوں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 802]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، کیا میں بکری کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری مرضی ہے، چاہو تو کر لو اور چاہو تو وضو نہ کرو۔“ اس نے پوچھا: اونٹ کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اونٹ کے گوشت کے کھانے کے بعد وضو کر۔“ اس نے پوچھا، کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پوچھا: اونٹوں کے بٹھانے کی جگہ پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 802]
ترقیم فوادعبدالباقی: 360
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
802
| أأتوضأ من لحوم الغنم قال إن شئت فتوضأ وإن شئت فلا توضأ أتوضأ من لحوم الإبل قال نعم فتوضأ من لحوم الإبل أصلي في مرابض الغنم قال نعم أصلي في مبارك الإبل قال لا |
سنن ابن ماجه |
495
| نتوضأ من لحوم الإبل لا نتوضأ من لحوم الغنم |
صحيح ابن خزيمة |
31
| أتوضأ من لحوم الإبل قال نعم |
صحيح ابن خزيمة |
32
| أصلي في مبارك الإبل قال لا |
بلوغ المرام |
70
| ان رجلا سال النبي اتوضا من لحوم الغنم؟ قال: إن شئت قال: اتوضا من لحوم الإبل؟ قال: «نعم» |
Sahih Muslim Hadith 802 in Urdu
جعفر بن أبي ثور السوائي ← جابر بن سمرة العامري