مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 357
حدیث نمبر: 357
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ جَدَّتِهِ كَبْشَةَ ، قَالَتْ:" دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَشَرِبَ مِنْ فِي قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ وَهُوَ قَائِمٌ" ، قَالَتْ: فَقَطَعْتُ فَمَ الْقِرْبَةِ , وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: كَبْشَةُ , أَوْ كُبَيْشَةُ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ يَقُولُ: كُبَيْشَةُ.
سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹکے ہوئے مشکیزے کے منہ سے کھڑے ہو کر پانی پیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے مشکیزے کے منہ کو کاٹ لیا۔ سفیان نامی راوی نے بعض اوقات خاتون کا نام کبشہ ذکر کیا ہے اور بعض اوقات کبیشہ ذکر کیا ہے۔ اور اکثر اوقات انہوں نے ان کا نام کبیشہ ذکر کیا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5318، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1892، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3423، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 28091، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 212، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 8»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥كبشة بنت ثابت الأنصارية | صحابية | |
👤←👥عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري ← كبشة بنت ثابت الأنصارية | مختلف في صحبته | |
👤←👥يزيد بن يزيد الأزدي يزيد بن يزيد الأزدي ← عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري | ثقة فقيه صالح | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← يزيد بن يزيد الأزدي | ثقة حافظ حجة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1892
| شرب من في قربة معلقة قائما فقمت إلى فيها فقطعته |
سنن ابن ماجه |
3423
| دخل عليها وعندها قربة معلقة فشرب منها وهو قائم |
مسندالحميدي |
357
| فشرب من في قربة معلقة وهو قائم |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 357 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:357
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بسا اوقات کھڑے ہوکر پانی پی لینا درست ہے، اور جن احاد یث میں ممانعت ہے، وہ مکر وہ پرمحمول ہیں یعنی کھڑے ہو کر پانی پینا خلاف اولٰی ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بسا اوقات کھڑے ہوکر پانی پی لینا درست ہے، اور جن احاد یث میں ممانعت ہے، وہ مکر وہ پرمحمول ہیں یعنی کھڑے ہو کر پانی پینا خلاف اولٰی ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 357]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3423
کھڑے ہو کر پینے کا بیان۔
کبشہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے، ان کے پاس ایک پانی کی مشک لٹکی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑ ے کھڑے اس کے منہ سے منہ لگا کر پانی پیا، تو انہوں نے مشک کے منہ کو جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کا لمس ہوا تھا برکت کے لیے کاٹ کر رکھ لیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3423]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے مس ہونے والی اشیاء کو تبرک کے طور پر محفوظ رکھنا درست ہے۔
کسی اور کے ساتھ یہ معاملہ درست نہیں صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین وتابعین رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابو بکر وعمررضوان اللہ عنھم اجمعین جیسے صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین کے آثار کو بھی تبرک کے لئے محفوظ نہیں فرمایا۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3423]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1892
مشکیزے سے منہ لگا کر پینے کی رخصت کا بیان۔
کبشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے، آپ نے ایک لٹکی ہوئی مشکیزہ کے منہ سے کھڑے ہو کر پانی پیا، پھر میں مشکیزہ کے منہ کے پاس گئی اور اس کو کاٹ لیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1892]

وضاحت: 1 ؎:
یعنی اپنے پاس تبرکاً رکھنے کے لیے کاٹ کررکھ لیا۔
وضاحت: 1 ؎:
یعنی اپنے پاس تبرکاً رکھنے کے لیے کاٹ کررکھ لیا۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1892]
عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري ← كبشة بنت ثابت الأنصارية