🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب جامع الوقوت
وقتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ، فَلَقِيَ رَجُلًا لَمْ يَشْهَدِ الْعَصْرَ، فَقَالَ عُمَرُ : " مَا حَبَسَكَ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ؟" فَذَكَرَ لَهُ الرَّجُلُ عُذْرًا، فَقَالَ عُمَرُ:" طَفَّفْتَ"
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: وَيُقَالُ لِكُلِّ شَيْءٍ وَفَاءٌ وَتَطْفِيفٌ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ عصر کی نماز پڑھ کر لوٹے، ایک شخص سے ملاقات ہوئی جو عصر کی نماز میں نہ تھا، آپ نے پوچھا: کس وجہ سے تم رک گئے جماعت میں آنے سے؟ اس نے کچھ عذر بیان کیا، تب فرمایا آپ نے: «طَفَّفْتَ» ۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: «طَفَّفْتَ» «تَطْفِيْفٔ» سے ہے۔ عرب لوگ کہا کرتے ہیں: «لِكُلِّ شَيْءٍ وَفَاءٌ وَ تَطْفِيْفٌ» ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه التاريخ الكبير برقم: 429/8، شركة الحروف نمبر: 19، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 22» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا کہ یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ اس میں انقطاع ہے، یحیٰی بن سعید نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← عمر بن الخطاب العدوي
ثقة ثبت
موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 21 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 21
فائدہ:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بیان کردو عذر کو معقول یا شرعی عذر نہ جانا، اسی لیے فرمایا کہ تو نے کمی کر دی یعنی اپنا ہی ثواب کم کر لیا یا اپنے اعمال کو ناقص بنا لیا۔
امام مالک رحمہ اللہ اپنی وضاحت سے یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ اگرچہ عام طور پر تطفیف کا لفظ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے مستعمل ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:
«وَيْلٌ لِلْمُطَقِفِينَ» [المطففين 83: 1] ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے تباہی ہے۔
لیکن اہل عرب کے ہاں یہ لفظ اور اس کا متضاد یعنی وفاء دونوں ہر چیز کے لیے اُس کے مناسب حال مفہوم کوملحوظ رکھ کر استعمال کیے جاتے ہیں۔ وفاء کے معنی کسی چیز کو پورا ادا کرنے اور تطفیف کے معنی کم کرنے اور گھٹانے کے ہیں، خواہ وہ چیز حسی ہو یا معنوی۔
[موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 21]