سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب ما لا يجوز من الثمرة في الصدقة
باب: جن پھلوں کو زکاۃ میں دینا جائز نہیں ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1607
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ". قَالَ الزُّهْرِيُّ: لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَأَسْنَدَهُ أَيْضًا أَبُو الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ.
سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «جعرور» اور «لون الحبیق» کو زکاۃ میں لینے سے منع ۱؎ فرمایا، زہری کہتے ہیں: یہ دونوں مدینے کی کھجور کی قسمیں ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ابوالولید نے بھی سلیمان بن کثیر سے انہوں نے زہری سے روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1607]
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا تھا کہ ” «جُعْرُورٍ» اور «لَوْنِ الْحُبَيْقِ» قسم کی (ردی) کھجوریں صدقے میں قبول کی جائیں۔“ امام زہری رحمہ اللہ نے وضاحت کی کہ ”یہ مدینے کی کھجوروں کی دو قسموں کے نام ہیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اس کو ابوالولید نے بھی بواسطہ سلیمان بن کثیر امام زہری سے مسند ذکر کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1607]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:4658)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الزکاة 27 (2494) (صحیح)» (متابعت کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ سفیان بن حسین: ابن شہاب زھری سے روایت میں ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: زکاۃ میں اوسط درجہ کا مال دیا جاتا ہے، نہ بہت عمدہ اور نہ بہت خراب، کھجور کی مذکورہ دونوں قسمیں ردی اور خراب ہیں، اس لئے انہیں زکاۃ میں دینے سے منع فرمایا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الزھري مدلس وعنعن
وانظر سنن النسائي (2494) وسنده حسن فإنه يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 65
إسناده ضعيف
الزھري مدلس وعنعن
وانظر سنن النسائي (2494) وسنده حسن فإنه يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 65
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1607
| عن الجعرور ولون الحبيق أن يؤخذا في الصدقة |
Sunan Abi Dawud Hadith 1607 in Urdu
أسعد بن سهل الأنصاري ← سهل بن حنيف الأنصاري