سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. باب في حقوق المال
باب: مال کے حقوق کا بیان۔
حدیث نمبر: 1662
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ مِنْ كُلِّ جَادِّ عَشْرَةِ أَوْسُقٍ مِنَ التَّمْرِ بِقِنْوٍ يُعَلَّقُ فِي الْمَسْجِدِ لِلْمَسَاكِينِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جو دس وسق کھجور توڑے تو ایک خوشہ مسکینوں کے واسطے مسجد میں لٹکا دے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1662]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کا پھل توڑنے والے سب لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ”جو کوئی دس وسق کھجور کاٹے وہ ایک خوشہ مساکین کے لیے مسجد میں لٹکا دیا کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1662]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:3123)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/359، 360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (3/359 ح 14866)
محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (3/359 ح 14866)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1662
| كل جاد عشرة أوسق من التمر بقنو يعلق في المسجد للمساكين |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1662 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1662
1662. اردو حاشیہ: یہ امر ارشاد واستحباب تھا۔(وجوب کےلئے نہیں) عشر اس کے علاوہ ہوتا تھا۔جو کہ واجب ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1662]
Sunan Abi Dawud Hadith 1662 in Urdu
واسع بن حبان الأنصاري ← جابر بن عبد الله الأنصاري