🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب في الولي
باب: ولی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2086
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ، أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ ابْنِ جَحْشٍ فَهَلَكَ عَنْهَا وَكَانَ فِيمَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ عِنْدَهُمْ".
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ ابن حجش کے نکاح میں تھیں، ان کا انتقال ہو گیا اور وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے سر زمین حبشہ کی جانب ہجرت کی تھی تو نجاشی (شاہ حبش) نے ان کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا، اور وہ انہیں لوگوں کے پاس (ملک حبش ہی میں) تھیں۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2086]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/النکاح 66 (3352)، (تحفة الأشراف: 15854)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/427) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (3352) ويأتي (2107)
الزھري مدلس وعنعن و ھذا مشهور عند أھل السير
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 79

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥رملة بنت أبي سفيان الأموية، أم حبيبةصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← رملة بنت أبي سفيان الأموية
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
ثقة حافظ جليل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
3352
تزوجها وهي بأرض الحبشة زوجها النجاشي وأمهرها أربعة آلاف وجهزها من عنده وبعث بها مع شرحبيل ابن حسنة ولم يبعث إليها رسول الله بشيء وكان مهر نسائه أربع مائة درهم
سنن أبي داود
2086
زوجها النجاشي رسول الله وهي عندهم
سنن أبي داود
2107
زوجها النجاشي النبي وأمهرها عنه أربعة آلاف وبعث بها إلى رسول الله مع شرحبيل ابن حسنة
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2086 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2086
فوائد ومسائل:
1: عورت ازخو اپنا نکاح نہیں کر سکتی۔
ولی کا ہونا صحت نکاح کے لئے لازمی شرط ہے ایسی تمام آیات واحادیث جن میں نکاح کی نسبت عورتوں کی طرف ہے وہ ان صحیح احادیث کی روشنی میں ولی کے ساتھ مخصوص ہیں۔
یہ ضرور ہے کہ زندگی کے اس اہم فیصلے میں ان پر جبر نہیں کیا جا سکتا۔
ان کی رضامندی بلکہ بیوہ سے بالوضاحت مشورہ از بس ضروری ہے۔

2: ام حبیبہ رضی اللہ کا پہلا خاوند (عبیداللہ بن حجش) مسلمان ہو کر حبشہ ہجرت کر گیا تھا مگر وہاں جا کر مرتد ہو گیا اور نصرانی بن گیا تھا۔
ام حبیبہ رضی اللہ کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آنے والا اور اس نے ان کو ام المومنین کہہ کر مخاطب کیا اور کہتی ہیں کہ میں گھبرا سی گئی اور اس خواب کی تعبیر یہ کی کہ ان شاء اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے نکاح کریں گے۔
چنانچہ جب میری عدت ختم ہوگی تو اچانک نجاشی کا پیغامبر دروازے پر آیا۔
دیکھا تو وہ اس کی خادمہ تھی جس کا نام ابرہہ تھا جو بادشاہ کے لباس اور عطریات کا اہتمام کرتی تھی۔
اس نے کہا کہ بادشاہ نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لکھا ہے کہ وہ تمہارا نکاح رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دے۔
میں نے کہا: اللہ تمہیں جزائے خیر دے، کہنے لگی کہ اپنا وکیل بنا دیں۔
چنانچہ میں نے خالد بن سعید بن العاص کو اپنا وکیل بنایا۔
سیرت یعمری میں ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ ان کے وکیل تھے۔
چنانچہ نجاشیؒ حق مہر ادا کیا اور چار سو مثقال سونا اور بعد ازاں ولیمہ بھی کھلایا۔
بعد ازاں حضرت شرجیل بن حسنہ کی معیت میں ان کو مدینے بھیج دیا گیا۔
(بذل المجهود) اس قصے میں نجاشی ؒ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے وکیل تھے اور خالد بن سعید یا عثمان رضی اللہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ کے ولی اور وکیل بنے۔
نجاشی ؒ جو سلطان وقت تھے ان کو بھی ولی سمجھا جا سکتا ہے۔
حضرت عثمان کا ذکر صحیح نہیں لگتا کیونکہ وہ اس وقت حبشہ میں نہ تھے بلکہ پہلی ہجرت حبشہ کے بعد جلد ہی واپس آگئےتھے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2086]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3352
مہر کی ادائیگی میں عدل و انصاف سے کام لینے کا بیان۔
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس وقت نکاح کیا جب وہ سر زمین حبشہ میں تھیں، ان کی شادی نجاشی بادشاہ نے کرائی اور ان کا مہر چار ہزار (درہم) مقرر کیا۔ اور اپنے پاس سے تیار کر کے انہیں شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) بھیج دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس (حبشہ میں) کوئی چیز نہ بھیجی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (دوسر [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3352]
اردو حاشہ:
(1) مذکورہ روایت کو محقق کتاب نے سنداً ضعیف کہا ہے جبکہ ابوداود (حدیث: 2086) میں اس روایت کی تحقیق میں لکھتے ہیں کہ اس حدیث کے بہت زیادہ شواہد ہیں۔ لیکن ان شواہد کی صحت وضعف کی طرف اشارہ نہیں کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیخ رحمہ اللہ کے نزدیک بھی اس حدیث کی کوئی نہ کوئی اصل ضرور ہے‘ نیز دیگر محققین نے مذکورہ روایت کو صحیح قراردیا ہے۔ بنا بریں مذکورہ روایت دلائل کی رو سے صحیح قرار پاتی ہے۔ واللہ أعلم۔
(2) حبشہ میں تھی دراصل یہ اپنے خاوند عبیداللہ بن جحش کے ساتھ حبشہ ہجرت کرکے گئی تھیں۔ کچھ دیر بعد مالی مفاد کی خاطر عبیداللہ بن حجش عیسائی بن گیا اور اسی ارتداد کی حالت میں فوت ہوا۔ حضرت ام حبیبہؓ اسلام پر قائم رہیں۔ آپ کو صورت حال کا پتہ چلا تو آپ نے حضرت عمروبن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ کو ان سے نکاح کا پیغام دے کر حضرت نجاشی شاہ حبش کے پاس بھیجا۔
(3) یہ 6 یا سات ہجری کی بات ہے۔ اس وقت حضرت ام حبیبہؓ سے شادی کرنا ایک طرف تو ایک غریب الدیار عورت جو اپنے ماں باپ کو مستقلاً آپ کے لیے چھوڑ چکی تھی‘ واحد سہارا خاوند مرتد ہو کر مرچکا تھا‘ کی حوصلہ افزائی اور قدر بینی ہے۔ دوسری طرف یہ ایک بہت بڑا سیاسی فیصلہ ہے جس نے کفار قریش کی کمر توڑدی اور ابوسفیان آپ سے لڑنے کے قابل نہ رہے۔
(4) شادی کے موقع پر بیٹی یا بہن وغیرہ کی تالیف قلب کے لیے بطور تحفہ نیا گھر بسانے کے لیے ضرورت کی کچھ اشیاء دے دینا مستحب ہے۔ بیٹے کی شادی پر خرچ کرنا اور بیٹی کو خالی ہاتھ بھیج دینا مساوات اسلامی کے منافی ہے۔ البتہ اس میں غور اور تکلف نا جائز ہے‘ نیز اس سے مروجہ جہیز کے جواز پر استدلال بھی درست نہیں۔ یہ ایک غیر اسلامی رسم ہے جس میں بہت سی قباحتیں ہیں‘ مثلاً: جہیز نہ لانے پر لڑکی کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آنا‘ روزانہ کی طعن وتشنیع سے اس کا جینا دوبھر کردینا‘ لڑکے والوں کی طرف سے جہیز کا اور اس میں مختلف چیزوں کا مطالبہ کرنا اور نتیجتاً لڑکی کے اولیاء کا قرض کے بارگراں تلے دب جانا وغیرہ جس کی تفصیل حدیث: 3386 کے فائدے میں دیکھی جاسکتی ہے۔
(5) چار سودرہم پیچھے گزر چکا ہے کہ یہ دس اوقیے کا ترجمہ ہے اور اس میں کسر گرائی گئی ہے ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقرر کردہ عام مہر پانچ صد درہم تھا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3352]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2107
مہر کا بیان۔
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ عبیداللہ بن حجش کے نکاح میں تھیں، حبشہ میں ان کا انتقال ہو گیا تو نجاشی (شاہ حبشہ) نے ان کا نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کر دیا، اور آپ کی جانب سے انہیں چار ہزار (درہم) مہر دے کر شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روانہ کر دیا ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حسنہ شرحبیل کی والدہ ۲؎ ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2107]
فوائد ومسائل:
1: غنی اور صاحب وسعت آدمی کی حیثیت کے مطابق زیادہ مہر دے تو اچھی بات کہے کوئی ناجائز نہیں۔
تاہم محض دکھاوے کی نیت سے زیادہ سے زیادہ مہر مقرر کر لینا اور پھر اسے ادا نہ کرنا، یکسر غلط ہے اسی طرح وسعت ہونے کے باوجود برائے نام مہر مقرر کرنا بھی غلط ہے، حق مہر کم یا زیادہ، طاقت کے مطابق ہونا چاہیے اور اس کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔

2: علاوہ ازیں اس سلسلے میں کوئی دوسرا کفیل بن جائے تو درست تو درست ہے، کوئی حرج نہیں بلکہ نیکی میں تعاون ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2107]