سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. باب من قال الاثنين والخميس
باب: دوشنبہ (پیر) اور جمعرات کے روزے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2452
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنِ الصِّيَامِ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، أَوَّلُهَا الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ".
ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور ان سے روزے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزے رکھنے کا حکم فرماتے تھے، ان میں سے پہلا دوشنبہ کا ہوتا اور جمعرات کا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2452]
ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ سے بیان کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ”میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ میں ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کروں۔ ان میں پہلا سوموار کا ہو اور (دوسرا) جمعرات کا۔““ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2452]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الصیام 51 (2421)، (تحفة الأشراف: 18297)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/289، 310) (منکر)»
وضاحت: ۱؎: نسائی میں اس روایت کے الفاظ ہیں، «أَوَّلُ خَمِيْسٍ“ ”وَالاثْنَيْنِ وَالاثْنَيْنِ» یعنی: مہینے کا پہلا جمعرات اور دوشنبہ، پھر دوسرا دوشنبہ، بعض روایتوں میں تیسرا دن جمعرات ہے (حدیث نمبر: ۲۴۳۷) بعض روایتوں میں درمیان ماہ کے تین دنوں کا تذکرہ ہے، اور اگلی حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ کوئی خاص دن متعین نہیں تھا، بس تین دن کا روزہ مقصود تھا، سب مختلف اوقات وحالات کے لحاظ سے تھا۔
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2060)
أخرجه النسائي (2421 وسنده صحيح) ھنيدة بن خالد وأمه صحابيان
مشكوة المصابيح (2060)
أخرجه النسائي (2421 وسنده صحيح) ھنيدة بن خالد وأمه صحابيان
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2452
| أصوم ثلاثة أيام من كل شهر أولها الاثنين والخميس |
سنن النسائى الصغرى |
2367
| يصوم من كل شهر ثلاثة أيام الاثنين والخميس من هذه الجمعة والاثنين من المقبلة |
سنن النسائى الصغرى |
2421
| يأمر بصيام ثلاثة أيام أول خميس والاثنين والاثنين |
Sunan Abi Dawud Hadith 2452 in Urdu
أم هنيدة بن خالد الخزاعية ← أم سلمة زوج النبي