یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب في النور يرى عند قبر الشهيد
باب: شہید کی قبر پر دکھائی دینے والی روشنی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2523
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ لَا يَزَالُ يُرَى عَلَى قَبْرِهِ نُورٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب نجاشی کا انتقال ہو گیا تو ہم کہا کرتے تھے کہ ان کی قبر پر ہمیشہ روشنی دکھائی دیتی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2523]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ”جب نجاشی رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ ان کی قبر پر نور دکھائی دیتا ہے۔“ ابوسعید نے کہا: ”احمد بن عبدالجبار نے ہمیں بیان کیا کہ ہم کو یزید بن بکیر نے ابن اسحاق سے اسی کی مانند روایت کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2523]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17356) (ضعیف)» (اس کے راوی سلمہ روایت میں بہت غلطیاں کرتے تھے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5947)
أخرجه ابن ھشام في السيرة (1/364 بتحقيقي)
مشكوة المصابيح (5947)
أخرجه ابن ھشام في السيرة (1/364 بتحقيقي)
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2523 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2523
فوائد ومسائل:
اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے حسن قرار دیا ہے۔
لیکن شیخ البانی کے نزدیک ضعیف ہے۔
اس روایت کو ہمارے فاضل محقق نے حسن قرار دیا ہے۔
لیکن شیخ البانی کے نزدیک ضعیف ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2523]
Sunan Abi Dawud Hadith 2523 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق