🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب ما جاء في البيعة
باب: بیعت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2942
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زَهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ".
عبداللہ بن ہشام (انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد پایا تھا) فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ زینب بنت حمید رضی اللہ عنہا ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور کہنے لگیں: اللہ کے رسول! اس سے بیعت کر لیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کم سن ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2942]
سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے کہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے، ان کی والدہ زینب بنت حمید رضی اللہ عنہا انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس سے بیعت فرما لیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چھوٹا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیر دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2942]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الشرکة 13 (2501)، والأحکام 46 (7210)، (تحفة الأشراف: 9668)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/233) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (7210)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن هشام التيميله رؤية
👤←👥زهرة بن معبد القرشي، أبو عقيل
Newزهرة بن معبد القرشي ← عبد الله بن هشام التيمي
ثقة
👤←👥سعيد بن مقلاص الخزاعي، أبو يحيى
Newسعيد بن مقلاص الخزاعي ← زهرة بن معبد القرشي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن يزيد العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن يزيد العدوي ← سعيد بن مقلاص الخزاعي
ثقة
👤←👥عبيد الله بن عمر الجشمي، أبو سعيد
Newعبيد الله بن عمر الجشمي ← عبد الله بن يزيد العدوي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
7210
مسح رأسه ودعا له يضحي بالشاة الواحدة عن جميع أهله
سنن أبي داود
2942
هو صغير فمسح رأسه
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2942 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2942
فوائد ومسائل:
بعیت کوئی رسمی اور تبرکاتی عمل نہیں۔
بلکہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے۔
اس لئے انسان کو سوچ سمجھ کر بعیت کرنی چاہیے۔
وہ بعیت جہاد کی ہو یا ہجرت کی یا اعمال صالحہ پر پابندی کی تاہم تیسری قسم کی بعیت (اعمال صالحہ کی پابندی کی بعیت) کا رواج سلف (صحابہ وتابعین) کے عہد میں نہیں تھا۔
اس کا سلسلہ خیرالقرون کے بعد قائم ہوا۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2942]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 7210
نابالغ لڑکے کا بیعت کرنا
«. . . حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايِعْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ صَغِيرٌ، فَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَدَعَا لَهُ، وَكَانَ يُضَحِّي بِالشَّاةِ الْوَاحِدَةِ عَنْ جَمِيعِ أَهْلِهِ . . .»
. . . ان سے ابوعقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا اور ان کی والدہ زینب بنت حمید ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئی تھیں اور عرض کیا تھا یا رسول اللہ! اس سے بیعت لے لیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ابھی کمسن ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا فرمائی اور اپنے تمام گھر والوں کی طرف سے ایک ہی بکری قربانی کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَحْكَامِ: 7210]
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 7210 کا باب: «بَابُ بَيْعَةِ الصَّغِيرِ:»
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے جو ترجمۃ الباب قائم فرمایا ہے کمسن لڑکے کی بیعت کرنے پر، دراصل اس ترجمہ میں امام بخاری رحمہ اللہ کی منشاء اس کے انعقاد پر دال نہیں ہے بلکہ عدم انعقاد پر ہے۔

علامہ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«باب بيعة الصغير أى عدم انعقادها شرعًا، لأنه صلى الله عليه وسلم لم يبايعه، فالترجمة موهمة، و الحديث يزيل إيمامها.» [المتوري على ابواب البخاري: ص 235]
امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا «باب بيعة الصغير» یعنی شرعاً اس کا عدم انعقاد ہے (کمسنی کی بیعت کا) کیوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت نہیں لی، تو ترجمۃ الباب موہم ہوا اور حدیث اس کا ابہام زائل کرتی ہے، تو یہ صغیر کی بیعت کے عدم انعقاد پر دال ہے۔

علامہ عینی رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے رقمطراز ہیں:
«ولم يذكر الحكم فيه على عادته غالباً، إما اكتفاءً بما بيّن فى حديث الباب . . . . . فقال جماعة من العلماء البيعة لا تلزم إلا من تلزمه عقود الإسلام كلها من البالغين.» [عمدة القاري للعيني: 396/24]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی عادت کے مطابق کمسن بچے کی بیعت پر کسی حکم کو ظاہرنہیں کیا، صرف باب حدیث پر اکتفاء فرمایا، جو اس کے ذریعے واضح ہے . . . . . علماء نے کہا کہ بیعت اس کے لیے لازم ہے جس پر اسلام کی عقود لازم ہوا کرتے ہیں، جو بالغین میں سے ہیں۔

یعنی خلاصہ یہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب میں واضح نہیں کیا کہ کمسن سے بیعت لینی چاہیے کہ نہیں؟ بلکہ تحت الباب جو حدیث پیش فرمائی ہے وہی معنی ہو گا باب کا۔
[عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 289]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7210
7210. سیدنا عبداللہ بن ہشام ؓ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا ان کی والدہ سیدہ زینب بنت حمید‬ ؓ ا‬نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کی: اللہ کے رسول! آپ اس سے بیعت لے لیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ابھی کمسن ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا فرمائی۔ وہ اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک ہی بکری ذبح کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7210]
حدیث حاشیہ:
یہی سنت ہے کہ ہر ایک گھر کی طرف سے عید الاضحی میں ایک بکری قربای کی جائے۔
سارے گھر والوں کی طرف سے ایک ہی بکری بھی کافی ہے۔
اب یہ جو رواج ہو گیا ہے کہ بہت سے بکریاں قربانی کرتے ہیں یہ سنت نبوی کے خلاف اور صرف فخر کے لیے لوگوں نے ایسا کرنا اختیار کرلیا ہے جیسے کتاب الاضحیہ میں گزرچکا ہے۔
حافظ عبد اللہ بن ہشام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے بہت مدت تک زندہ رہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7210]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7210
7210. سیدنا عبداللہ بن ہشام ؓ سے روایت ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا تھا ان کی والدہ سیدہ زینب بنت حمید‬ ؓ ا‬نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کی: اللہ کے رسول! آپ اس سے بیعت لے لیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ابھی کمسن ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا فرمائی۔ وہ اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک ہی بکری ذبح کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7210]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچوں کے لیے بیعت کرنا ضروری نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق فرمایا تھا کہ یہ ابھی کمسن ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا فرمائی اس کی برکت سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحت و سلامتی کے ساتھ بہت دیر تک زندہ رہے۔
(فتح الباري: 248/13)
البتہ بچے اپنے والد کے ہمراہ بیعت کر سکتے ہیں جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے والد گرامی کے ہمراہ آٹھ سال کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔
(عمدة القاري: 457/16)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7210]

Sunan Abi Dawud Hadith 2942 in Urdu