🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب في التجارة يخالطها الحلف واللغو
باب: تجارت میں قسم اور لایعنی باتوں کی ملاوٹ ہو جاتی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3326
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ:" كُنَّا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ، فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ أَحْسَنُ مِنْهُ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ، إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ اللَّغْوُ، وَالْحَلِفُ، فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ".
قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سماسرہ ۱؎ کہا جاتا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو ہمیں ایک اچھے نام سے نوازا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سوداگروں کی جماعت! بیع میں لایعنی باتیں اور (جھوٹی) قسمیں ہو جاتی ہیں تو تم اسے صدقہ سے ملا دیا کرو ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3326]
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہم تاجروں کو «سَمَاسِرَةُ» (دلال) کہا جاتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے اور ہمیں اس سے بہتر نام دیا اور فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! خرید و فروخت اور لین دین میں بہت سی بے جا باتیں ہوتی ہیں اور قسمیں بھی کھائی جاتی ہیں، تو اس میں صدقہ ملا لیا کرو۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3326]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البیوع 4 (1208)، سنن النسائی/الأیمان 21 (3828)، البیوع 7 (4468)، سنن ابن ماجہ/التجارات 3 (2145)، (تحفة الأشراف: 11103)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/6،280) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎«سماسرہ» : «سمسار» کی جمع ہے، عجمی لفظ ہے چونکہ عرب میں اس وقت زیادہ تر عجمی لوگ خرید و فروخت کیا کرتے تھے، اس لئے ان کے لئے یہی لفظ رائج تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے  «تجار» کا لفظ پسند کیا جو عربی ہے، «سمسار» اصل میں اس شخص کو کہتے ہیں جو بائع اور مشتری کے درمیان دلالی کرتا ہے۔
۲؎: یعنی صدقہ کر کے اس کی تلافی کر لیا کرو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (2798)
رواه الترمذي (1208 وسنده حسن)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥قيس بن أبي غرزة الغفاريصحابي
👤←👥شقيق بن سلمة الأسدي، أبو وائل
Newشقيق بن سلمة الأسدي ← قيس بن أبي غرزة الغفاري
مخضرم
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← شقيق بن سلمة الأسدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن خازم الأعمى، أبو معاوية
Newمحمد بن خازم الأعمى ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← محمد بن خازم الأعمى
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1208
الشيطان والإثم يحضران البيع فشوبوا بيعكم بالصدقة
سنن أبي داود
3326
البيع يحضره اللغو والحلف فشوبوه بالصدقة
سنن ابن ماجه
2145
البيع يحضره الحلف واللغو فشوبوه بالصدقة
المعجم الصغير للطبراني
522
تحضرون بيعكم بأيمان ولغو فشوبوها بشيء من صدقة
سنن النسائى الصغرى
3828
البيع يحضره الحلف والكذب فشوبوا بيعكم بالصدقة
سنن النسائى الصغرى
3829
البيع يحضره الحلف والكذب فشوبوه بالصدقة
سنن النسائى الصغرى
3830
السوق يخالطها اللغو والكذب فشوبوها بالصدقة
سنن النسائى الصغرى
3831
يشهد بيعكم الحلف والكذب فشوبوه بالصدقة
سنن النسائى الصغرى
4468
يشهد بيعكم الحلف واللغو فشوبوه بالصدقة
مسندالحميدي
442
يا معشر التجار
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3326 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3326
فوائد ومسائل:
یعنی مال صدقہ کرتے رہنا مذکورہ غلط باتوں کا کفارہ ہوتا ہے۔
جیسے اللہ کا فرمان ہے۔
(إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ) (ھود:114) نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں۔
خرید وفروخت کے دوران میں دونوں فریقوں کو اپنی اپنی جگہ آذادی سے جانچ پڑتال اور غور وخوض کرکے فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
لیکن عموما دوکاندار جو کاروباری معاملات میں زیادہ تجربہ کارہوتے ہیں۔
جھوٹ۔
ملمع سازی۔
اور چکنی چپڑی باتوں کے ذریعےسے خریدارکے آذاد فیصلے پر اثر انداز ہوجاتے ہیں۔
قسم بھی خواہ سچی ہو یا جھوٹی دوسرے فریق کے فیصلے میں جھکائو پیدا کرتی ہے۔
چیز کو بیچنے کےلئے یہ حربے کبھی اتنے سنگین ہوتے ہیں کہ شریعت کی رو سے حرام قرار پاتے ہیں۔
اور کبھی یہ حربے، ہلکے پھلکےاور کم ضرر رساں ہوتےہیں۔
یہ بھی اللہ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں۔
اس لئے تاجروں کوصدقے کا حکم دیا گیا ہے۔
تاکہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی دور ہوسکے۔
آگے باب 6 حدیث3335 میں اسی بات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح بیان فرمایا ہے۔
قسم سودا زیادہ فروخت کرنے کا ذریعہ ہے، مگر اس سے برکت ختم ہوجاتی ہے۔
(قسم برکت کو مٹا دیتی ہے)
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3326]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3828
دل سے نہیں بلکہ زبان سے جھوٹی قسم کھانے والے کے حکم کا بیان۔
قیس بن ابی غرزہ غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں «سماسر» (دلال) کہا جاتا تھا، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور ہم خرید و فروخت کر رہے تھے تو آپ نے ہمیں ہمارے نام سے بہتر ایک نام دیا، آپ نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! خرید و فروخت میں قسم اور جھوٹ ۱؎ بھی شامل ہو جاتی ہیں تو تم اپنی خرید و فروخت میں صدقہ ملا لیا کرو۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3828]
اردو حاشہ:
(1) سماسرہ، سمسار کی جمع ہے۔ یہ عجمی لفظ ہے۔ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو لوگوں کی چیزیں اجرت لے کر بیچتے ہیں۔ عجمی لوگ تجارت کا کام زیادہ کرتے تھے‘ لہٰذا یہ لفظ سب تاجروں کے لیے استعمال ہونے لگا۔ آپ نے اس لفظ کو پسند نہیں فرمایا اور اسے تجار سے بدل دیا۔
(2) اس حدیث کا یہ مقصود نہیں کہ تاجر لوگ جھوٹی قسمیں کھا کر اور جھوٹ بول کر تجارت کرتے رہیں اور بعد میں کچھ صدقہ کردیا کریں۔ اللہ خیرسلا‘ بلکہ امام صاحب رحمہ اللہ نے اس حدیث کا مفہوم متعین فرمایا کہ یہاں قسم اور جھوٹ سے مراد بلا ارادہ قسم اور جھوٹ کے الفاظ صادر ہونا ہے‘ اس لیے صدقے کا حکم دیا ورنہ جھوٹی قسم کے ذریعے سے سامان بیچنا بہت بڑا گناہ ہے جو حقوق العباد کی ذیل میں آتا ہے۔ صدقہ بھی اسے نہیں مٹا سکتا لیکن عموماً صدقہ کرتے رہنا چاہیے کیونکہ صدقہ گناہوں کو مٹاتا ہے۔
(3) مخاطب کو اچھے نام سے پکارنا مستحب ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3828]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3831
(خرید و فروخت کے وقت) غلط اور جھوٹی باتوں کا بیان۔
قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ مدینے میں وسق بیچتے اور خریدتے تھے، اور ہم اپنے کو «سماسرہ» (دلال) کہتے تھے، لوگ بھی ہمیں دلال کہتے تھے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف نکل کر آئے تو آپ نے ہمیں ایک ایسا نام دیا جو اس نام سے بہتر تھا جو ہم اپنے لیے کہتے تھے یا لوگ ہمیں اس نام سے پکارتے تھے، آپ نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! تمہاری خرید و فروخت میں (بلا قصد و ارادے کے) قسم اور جھوٹ کی باتیں بھی آ جاتی [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3831]
اردو حاشہ:
امام صاحب رحمہ اللہ نے اس باب سے اشارہ فرمایا کہ تجارت کے علاوہ بھی جس کام (مثلاً: کھیل وغیرہ) میں لغو‘ شوروغل‘ بلاوجہ قسموں وغیرہ کا امکان ہو تو وہاں بھی صدقہ ہونا چاہیے۔ اسی طرح جس شخص سے بلا قصد قسم صادر ہوجاتی ہو یا اسے فالتو اور لایعنی گفتگو کی عادت ہو‘ اسے بھی صدقہ کرتے رہنا چاہیے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3831]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4468
خرید و فروخت کے وقت دل سے قسم نہ کھانے والے کو صدقہ کرنے کا حکم۔
قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم مدینے میں (غلوں سے بھرے) وسق خریدتے اور بیچتے تھے، اور ہم اپنا نام «سمسار» (دلال) رکھتے تھے، لوگ بھی ہمیں اسی نام سے پکارتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس نکل کر آئے اور ہمارا ایسا نام رکھا جو ہمارے رکھے ہوئے نام سے بہتر تھا، اور فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! تمہاری خرید و فروخت میں قسم اور لغو باتیں آ جاتی ہیں، لہٰذا تم اس میں صدقہ کو ملا دیا کرو ۱؎ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4468]
اردو حاشہ:
تفصیل کےلیے دیکھیے،حدیث:3828۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4468]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2145
تجارت میں احتیاط برتنے کا بیان۔
قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں «سماسرہ» (دلال) کہے جاتے تھے، ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمارے پاس سے گزر ہوا، تو آپ نے ہمارا ایک ایسا نام رکھا جو اس سے اچھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! خرید و فروخت میں قسمیں اور لغو باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں، تو تم اس میں صدقہ ملا دیا کرو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2145]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  (سماسرة)
کا واحد (سِمْسَارٌ)
ہے۔
محمد فواد عبد الباقی رحمۃ اللہ علیہ نے اس لفظ کی تشریح یوں کی ہے:
(هُوَ الْقَیِّمُ بِأَمْرِ الْبَيْعِ وَالُحَافظُ لَهُ) (حاشية سنن أبي داود، البيوع، باب في التجارة يخالطها الحلف واللغو)
خرید و فروخت کے معاملات کا نگران اور ان کا خیال رکھنے والا۔
یعنی کسی دوسرے کے تجارتی معاملات کا خیال رکھنے والا، منتظم۔
علامہ ابن کثیر  نے النهاية میں اس کی تعریف یوں کی ہے:
(هُوَ فِي الْبَيْعِ اسْمٌ لَّلَّذِي يَدْخُلُ بَيْنَ الْبَائِعِ وَالْمُشْتَرِي، مُتَوَسِّطاً لِاِمْضَاءِ الْبَيْعِ)
یعنی خریدو وفروخت کے معاملات میں یہ لفظ اس شخص کےلیے بولا جاتا ہے جو خريدار اور فروخت کار کے درمیان رابطہ قائم کرکے بیع کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا کرادار ادا کرتا ہے۔

(2)
اس حدیث سے دلال یا کمیشن ایجنٹ کے کام کا جواز ظاہر ہوتا ہے، جبکہ باب: 15(حدیث: 217ا5 تا 2177)
میں اس کی ممانعت مذکور ہے۔
ان حدیثوں کو اس طرح جمع کیا جا سکتا ہے کہ بغیر کمیشن کے خیر خواہی کے طور پر کسی چیز کی خریدو فروخت میں بھائی کی مدد کرنا افضل ہے اور اس کام کی اجرت یا کمیشن وصول کرنا مکروہ ہے۔
امام بخاری نے اپنی کتاب الصحیح میں ایک باب کا عنوان یوں لکھا ہے:
(بَابٌ هَلْ يَبِيْعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ بِغَيْرِ أَجْرٍ؟ وَهَلْ يُعِيْنُهْ أَوْ يَنْصَحُهُ) (صحیح البخاري، البیوع، باب: 68)
کیا شہری آدمی دیہاتی کی طرف سے بغیر اجرت لیے فروخت کر سکتا ہے؟ کیا اس کی مدد اور خیر خواہی کرسکتا ہے؟ اور اس کے ساتھ نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ذکر کیا ہے:
(إِذَا اسْتَنُصَحَ أحَدُکُمْ أخَاہُ فَلْیِنْصَحُ لَہُ)
جب کوئی شخص اپنے بھائی سے خیر خواہی کا مطالب ہو تو اسے چاہیے کہ اس کی خیر خواہی کرے۔
اس عنوان کے تحت حضرت جریر کی حدیث ذکر کی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض دوسری چیزوں کے ساتھ ہر مسلمان کی خیر خواہی کی شرط پر بھی بیعت کی تھی۔
اور حضرت عبد اللہ بن عباس سے منع کی حدیث کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ وہ دلال نہ بنے، اس لیے امام بخاری نے اگلے باب کا یہ عنوان لکھا ہے:
(بَابٌ مَنْ كَرِهَ أنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبِادٍ بِأَجْرٍ)
 (صحیح البخاري، البیوع، باب: 69)
 شہری کا دیہاتی کے لیے اجرت لے کر فروخت کرنا مکروہ ہے۔
اس کے بعد كتاب الإجارة میں باب أجر المسمسرة (دلالی کی اجرت)
کے عنوان سے فرمایا:
ابن سیرین، عطاء، ابراہیم اور حسن رحمہم اللہ دلال کی اجرت میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
اور حضرت ابن عباس نے فرمایا:
یوں کہنے میں کوئی حرج نہیں:
یہ کپڑا فروخت کرو، اتنی رقم سے جتنی رقم زیادہ ملے گی وہ تمہاری ہے۔
ابن سیرین  نے فرمایا:
یہ چیز اتنے کی بیچ دو، جو نفع ہوگا وہ تمہارا ہے، یا میرے اور تمہارے درمیان تقسیم ہوگا، اس میں کوئی حرج نہیں۔
نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاري، الإجارۃ، باب: 14)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2145]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1208
تاجروں کا ذکر اور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ان کے نام رکھنے کا بیان۔
قیس بن ابی غرزہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم (اس وقت) «سماسرہ» ۱؎ (دلال) کہلاتے تھے، آپ نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! خرید و فروخت کے وقت شیطان اور گناہ سے سابقہ پڑ ہی جاتا ہے، لہٰذا تم اپنی خرید فروخت کو صدقہ کے ساتھ ملا لیا کرو ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1208]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سماسرہ سمسارکی جمع ہے،
یہ عجمی لفظ ہے،
چونکہ عرب میں اس وقت عجم زیادہ تجارت کرتے تھے اس لیے ان کے لیے یہی لفظ رائج تھا،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے تجارکا لفظ پسند کیا جوعربی ہے،
سمساراصل میں اس شخص کو کہتے ہیں جو بائع (بیچنے والے) اورمشتری (خریدار) کے درمیان دلالی کرتا ہے۔

2؎:
یعنی صدقہ کر کے اس کی تلافی کرلیا کرو۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1208]

Sunan Abi Dawud Hadith 3326 in Urdu