سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. باب الشهادة في الرضاع
باب: رضاعت (دودھ پلانے) کی گواہی کا بیان۔
حدیث نمبر: 3604
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ الْبَصْرِيُّ. ح وحَدَّثَنَا عُثْمُانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ كِلَاهُمَا، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ عُقْبَةَ، وَلَكِنِّي لِحَدِيثِ عُبَيْدٍ أَحْفَظُ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد: نَظَرَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ إِلَى،الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرٍ، فَقَالَ: هَذَا مِنْ ثِقَاتِ أَصْحَابِ أَيُّوبَ.
اس سند سے بھی ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے، وہ عبید بن ابی مریم سے روایت کرتے ہیں اور وہ عقبہ بن حارث سے، ابن ابی ملیکہ کا کہنا ہے کہ میں نے اسے براہ راست عقبہ سے بھی سنا ہے لیکن عبید کی روایت مجھے زیادہ اچھی طرح یاد ہے، پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حماد بن زید نے حارث بن عمیر کو دیکھا تو انہوں نے کہا: یہ ایوب کے ثقہ تلامذہ میں سے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3604]
ابن ابی ملیکہ نے بواسطہ عبید بن ابی مریم سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، ابن ابی ملیکہ نے کہا: ”میں نے یہ روایت سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے مگر مجھے عبید کا بیان زیادہ ضبط ہے“ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حماد بن زید نے حارث بن عمیر کو دیکھا اور کہا: ”یہ ایوب کے معتمد شاگردوں میں سے ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3604]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 9905) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
رواه البخاري (5104) وانظر الحديث السابق (3603)
رواه البخاري (5104) وانظر الحديث السابق (3603)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 3604 in Urdu
عبيد بن أبي مريم المكي ← عقبة بن الحارث القرشي