سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب في تحريم الخمر
باب: شراب کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3671
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضَي اللهُ عَنْهُ،" أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ دَعَاهُ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، فَسَقَاهُمَا قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ، فَأَمَّهُمْ عَلِيٌّ فِي الْمَغْرِبِ، فَقَرَأَ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، فَخَلَطَ فِيهَا، فَنَزَلَتْ: لا تَقْرَبُوا الصَّلاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ سورة النساء آية 43".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہیں اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو ایک انصاری نے بلایا اور انہیں شراب پلائی اس وقت تک شراب حرام نہیں ہوئی تھی پھر علی رضی اللہ عنہ نے مغرب پڑھائی اور سورۃ «قل يا أيها الكافرون» کی تلاوت کی اور اس میں کچھ گڈ مڈ کر دیا تو آیت: «لا تقربوا الصلاة وأنتم سكارى حتى تعلموا ما تقولون» ”نشے کی حالت میں نماز کے قریب تک مت جاؤ یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو جو تم پڑھو“ نازل ہوئی۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3671]
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”ایک انصاری نے ان کی اور سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی دعوت کی اور انہیں شراب پلائی اور یہ واقعہ حرمت شراب سے پہلے کا ہے۔ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز مغرب میں امامت کرائی اور سورۃ الکافرون کی قراءت کرنے لگے مگر وہ ان پر غلط ہو گئی۔ چنانچہ یہ حکم نازل ہوا: ﴿لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ [سورة النساء: 43] ”نشے کی حالت میں نماز کے قریب مت جاؤ، حتیٰ کہ جاننے لگو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔“” [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3671]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/تفسیر سورة النساء 12 (3026)، (تحفة الأشراف: 10175) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسين | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن حبيب السلمي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن حبيب السلمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي | ثقة ثبت | |
👤←👥عطاء بن السائب الثقفي، أبو محمد، أبو السائب، أبو زيد عطاء بن السائب الثقفي ← عبد الله بن حبيب السلمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عطاء بن السائب الثقفي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3671 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3671
فوائد ومسائل:
فائدہ: نماز میں انسان کو پورے شعور کے ساتھ متوجہ ہوکر کھڑے ہونا چاہیے۔
اس لئے نماز میں اگرکسی پر نیند کا غلبہ ہو تو اس کےلئے حکم ہے۔
کہ وہ پہلے اپنی نیند پوری کرے۔
فائدہ: نماز میں انسان کو پورے شعور کے ساتھ متوجہ ہوکر کھڑے ہونا چاہیے۔
اس لئے نماز میں اگرکسی پر نیند کا غلبہ ہو تو اس کےلئے حکم ہے۔
کہ وہ پہلے اپنی نیند پوری کرے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3671]
Sunan Abi Dawud Hadith 3671 in Urdu
عبد الله بن حبيب السلمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي