الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ تُخَلَّلُ
باب: شراب کا سرکہ بنانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 3675
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ أَيْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا؟ قَالَ: أَهْرِقْهَا، قَالَ: أَفَلَا أَجْعَلُهَا خَلًّا؟ قَالَ: لَا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوطلحہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان یتیموں کے سلسلے میں پوچھا جنہوں نے میراث میں شراب پائی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بہا دو“ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا میں اس کا سرکہ نہ بنا لوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3675]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ یتیموں کو ورثے میں شراب ملی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بہا دو (اور ضائع کر دو)۔“ انہوں نے کہا: ”کیا میں اس سے سرکہ نہ بنا لوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3675]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 2 (1983)، سنن الترمذی/البیوع 58 (1294)، (تحفة الأشراف: 1668)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/119، 180، 260)، سنن الدارمی/الأشربة 17 (2161) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1983)
مشكوة المصابيح (3649)
مشكوة المصابيح (3649)
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
5794
الجامع الكامل حدیث نمبر :
5794
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥يحيى بن عباد بن شيبان الأنصاري يحيى بن عباد بن شيبان الأنصاري ← أنس بن مالك | ثقة | |
👤←👥السدي الكبير السدي الكبير ← يحيى بن عباد بن شيبان الأنصاري | صدوق ، يهم ، ورمي بالتشيع | |
👤←👥سفيان الثوري سفيان الثوري ← السدي الكبير | ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة | |
👤←👥وكيع بن الجراح وكيع بن الجراح ← سفيان الثوري | ثقة حافظ عابد | |
👤←👥زهير بن حرب زهير بن حرب ← وكيع بن الجراح | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3675
| أهرقها قال أفلا أجعلها خلا قال لا |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3675 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3675
فوائد ومسائل:
فائدہ: شراب اس غرض سے رکھ کرچھوڑنا کہ سرکہ بن جائے۔
حرام ہے۔
البتہ کہیں سے سرکہ بنا بنایا مل جائے تو الگ بات ہے اور وہ جائز ہے۔
کیونکہ اسے وہ سرکہ ہی کی شکل میں ملی ہے۔
فائدہ: شراب اس غرض سے رکھ کرچھوڑنا کہ سرکہ بن جائے۔
حرام ہے۔
البتہ کہیں سے سرکہ بنا بنایا مل جائے تو الگ بات ہے اور وہ جائز ہے۔
کیونکہ اسے وہ سرکہ ہی کی شکل میں ملی ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3675]
Sunan Abi Dawud Hadith 3675 in Urdu
يحيى بن عباد بن شيبان الأنصاري ← أنس بن مالك