یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب في أكل الضب
باب: گوہ کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3795
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتٍ بْنِ وَدِيعَةَ، قَالَ:" كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَيْشٍ فَأَصَبْنَا ضِبَابًا، قَالَ: فَشَوَيْتُ مِنْهَا ضَبًّا، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَأَخَذَ عُودًا فَعَدَّ بِهِ أَصَابِعَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيُّ الدَّوَابِّ هِيَ، قَالَ: فَلَمْ يَأْكُلْ وَلَمْ يَنْهَ".
ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لشکر میں تھے کہ ہم نے کئی گوہ پکڑے، میں نے ان میں سے ایک کو بھونا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کے سامنے رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی لی اور اس سے اس کی انگلیاں شمار کیں پھر فرمایا: ”بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کر کے زمین میں چوپایا بنا دیا گیا لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کون سا جانور ہے“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو کھایا اور نہ ہی اس سے منع کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3795]
سیدنا ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک لشکر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمیں سانڈے ملے۔ میں ان میں سے ایک بھون کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تنکا لیا اور اس سے اس کی انگلیاں شمار کیں۔ پھر فرمایا: ”بنو اسرائیل کی ایک قوم کو زمین کے جانوروں کی شکل میں مسخ کر دیا گیا تھا، مجھے نہیں معلوم وہ کون سے جانور تھے۔“ کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اسے کھایا اور نہ منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3795]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الصید 26 (4325)، سنن ابن ماجہ/الصید 16 (3238)، (تحفة الأشراف: 2069)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/220)، سنن الدارمی/الصید 8 (2059) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
وله شواھد عند مسلم (1949، 1951) وغيره
وله شواھد عند مسلم (1949، 1951) وغيره
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3795
| أمة من بني إسرائيل مسخت دواب في الأرض لم يأكل ولم ينه |
سنن ابن ماجه |
3238
| أمة من بني إسرائيل مسخت دواب في الأرض لم يأكل ولم ينه |
سنن النسائى الصغرى |
4325
| أمة من بني إسرائيل مسخت دواب في الأرض ما أمر بأكلها ولا نهى |
سنن النسائى الصغرى |
4326
| أمة مسخت لا يدرى ما فعلت وإني لا أدري لعل هذا منها |
المعجم الصغير للطبراني |
622
| عن الضب ، فقال : أمة مسخت والله أعلم |
Sunan Abi Dawud Hadith 3795 in Urdu
زيد بن وهب الجهني ← ثابت بن وديعة الأنصاري