🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب في الخضاب للنساء
باب: عورتوں کے لیے خضاب (مہندی) کے استعمال کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" أَوْمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟ قَالَتْ: بَلِ امْرَأَةٌ، قَالَ: لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ يَعْنِي بِالْحِنَّاءِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اشارہ کیا، اس کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا ایک خط تھا، آپ نے اپنا ہاتھ سمیٹ لیا، اور فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا تو اس نے عرض کیا: نہیں، بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے، تو آپ نے فرمایا: اگر تم عورت ہوتی تو اپنے ناخن کے رنگ بدلے ہوتی یعنی مہندی سے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک خط تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا؟ اس نے کہا: عورت کا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو رنگ لیتی۔ یعنی مہندی لگاتی۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4166]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الزینة 18 (5092)، (تحفة الأشراف: 17868)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/262) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (5092)
صفية بنت عصمة : لا تعرف ومطيع :لين لحديث (تق : 8624،6820)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥صفية بنت عصمة
Newصفية بنت عصمة ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
مجهول
👤←👥مطيع بن ميمون العنبري، أبو سعيد
Newمطيع بن ميمون العنبري ← صفية بنت عصمة
مقبول
👤←👥خالد بن عبد الرحمن الخراساني، أبو محمد، أبو الهيثم
Newخالد بن عبد الرحمن الخراساني ← مطيع بن ميمون العنبري
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن محمد الصوري، أبو عبد الله
Newمحمد بن محمد الصوري ← خالد بن عبد الرحمن الخراساني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4166
لو كنت امرأة لغيرت أظفارك يعني بالحناء
سنن النسائى الصغرى
5092
لو كنت امرأة لغيرت أظفارك بالحناء
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4166 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4166
فوائد ومسائل:
مستحب ہے کہ عورت کے کم از کم ناخن مہندی سے رنگے ہوئے ہوں تاکہ مردوں سے نمایاں رہے۔
ناخن پالش بھی لگائی جا سکتی ہے، مگر بعض علما کرام کہتے ہیں کہ اس سے طہارت حاصل نہیں ہو تی، کیونکہ پالش پانی کو جسم تک نہیں پہنچنے دیتی، لیکن مہندی میں یہ بات نہیں ہے، اس لیئے ناخن پالش سے اجتناب ضروری ہے۔
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4166]

Sunan Abi Dawud Hadith 4166 in Urdu