سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب في سعة المجلس
باب: مجلس کی کشادگی کا بیان۔
حدیث نمبر: 4820
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا" , قال أَبُو دَاوُد: هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجالس میں بہتر وہ ہے جو زیادہ کشادہ ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4820]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بہترین مجلس وہ ہے جو وسیع اور کھلی ہو۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ راویِ حدیث عبدالرحمٰن بن ابو عمرہ کا صحیح نسب یوں ہے: ”عبدالرحمٰن بن عمرو بن ابو عمرہ الانصاری۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4820]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ، أبودواد، (تحفة الأشراف: 4130)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/18، 69) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4723)
مشكوة المصابيح (4723)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4820
| خير المجالس أوسعها |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4820 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4820
فوائد ومسائل:
مجلس میں اگرافراد زیادہ ہوں تو حسن ادب اور وقار کا تقاضا ہے کہ حلقہ وسیع کر لیا جائے۔
اور اس قسم کے اعمال میں اتباع ِ فرمان ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت شامل ہو تو ثواب زیادہ ملتا ہے۔
مجلس میں اگرافراد زیادہ ہوں تو حسن ادب اور وقار کا تقاضا ہے کہ حلقہ وسیع کر لیا جائے۔
اور اس قسم کے اعمال میں اتباع ِ فرمان ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت شامل ہو تو ثواب زیادہ ملتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4820]
Sunan Abi Dawud Hadith 4820 in Urdu
عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري ← أبو سعيد الخدري