سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. باب فِي النَّهْىِ عَنِ الْغِنَاءِ
باب: گانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4923
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ لَعِبَتْ الْحَبَشَةُ لَقُدُومِهِ فَرَحًا بِذَلِكَ لَعِبُوا بِحِرَابِهِمْ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینے آئے تو حبشی آپ کی آمد پر خوش ہو کر خوب کھیلے اور اپنی برچھیاں لے کر کھیلے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4923]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو حبشی لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں اپنے نیزوں کے ساتھ (جنگی فن کا) مظاہرہ کیا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4923]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 477)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/161) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (5962)
مشكوة المصابيح (5962)
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
8683
الجامع الكامل حدیث نمبر :
8683
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4923
| لما قدم رسول الله المدينة لعبت الحبشة لقدومه فرحا بذلك لعبوا بحرابهم |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4923 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4923
فوائد ومسائل:
عید یا دیگر شادمانی کے مواقع پر جنگی کرتبوں وغیرہ کا اظہار کرنا اور اشعار پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کہ شرعی حدود میں ہوں۔
عید یا دیگر شادمانی کے مواقع پر جنگی کرتبوں وغیرہ کا اظہار کرنا اور اشعار پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ کہ شرعی حدود میں ہوں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4923]
Sunan Abi Dawud Hadith 4923 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري