🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. باب في بر الوالدين
باب: ماں باپ کے ساتھ اچھے سلوک کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5144
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ، أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ، أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ أَخْبَرَهُ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعِرَّانَةِ، قَالَ أَبُو الطُّفَيْلِ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ أَحْمِلُ عَظْمَ الْجَزُورِ، إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ حَتَّى دَنَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ فَجَلَسَتْ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: مَنْ هِيَ؟ فَقَالُوا: هَذِهِ أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ".
ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا، ان دنوں میں لڑکا تھا، اور اونٹ کی ہڈیاں ڈھو رہا تھا، کہ اتنے میں ایک عورت آئی، یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب ہو گئی، آپ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی، جس پر وہ بیٹھ گئی، ابوطفیل کہتے ہیں: میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے کہا: یہ آپ کی رضاعی ماں ہیں، جنہوں نے آپ کو دودھ پلایا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5144]
سیدنا ابوطفیل (عامر بن واثلہ لیثی) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت آئی حتیٰ کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئی۔ میں نے پوچھا: یہ کون تھی؟ تو صحابہ نے بتایا: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں تھی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5144]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5053) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس میں راوی جعفر لین الحدیث، اور عمارہ مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
جعفر و عمارة مجهولان
انظر الحديث السابق (2020)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 178

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عامر بن واثلة الليثي، أبو الطفيلله إدراك
👤←👥عمارة بن ثوبان الحجازي
Newعمارة بن ثوبان الحجازي ← عامر بن واثلة الليثي
مقبول
👤←👥جعفر بن يحيى الحجازي
Newجعفر بن يحيى الحجازي ← عمارة بن ثوبان الحجازي
مقبول
👤←👥الضحاك بن مخلد النبيل، أبو عاصم
Newالضحاك بن مخلد النبيل ← جعفر بن يحيى الحجازي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← الضحاك بن مخلد النبيل
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
5144
يقسم لحما بالجعرانة بسط لها رداءه فجلست عليه فقلت من هي فقالوا هذه أمه التي أرضعته
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5144 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5144
فوائد ومسائل:
فائدہ۔
یہ روایت ضعیف ہے۔
تاہم رضاعی ماں کے ساتھ حسن سلوک اور اس کی عزت واحترام اسی طرح سے ہے جیسے حقیقی ماں کے ساتھ۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5144]

Sunan Abi Dawud Hadith 5144 in Urdu