سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
144. باب النهوض في الفرد
باب: پہلی اور تیسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 843
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَى مَسْجِدِنَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي، وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ:" فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ".
ابوقلابہ کہتے ہیں کہ ابو سلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے، انہوں نے کہا: قسم اللہ کی! میں نماز پڑھوں گا مگر میرے پیش نظر نماز پڑھنا نہیں ہے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ میں تمہیں دکھاؤں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے؟ ابوقلابہ کہتے ہیں: پھر وہ پہلی رکعت میں بیٹھے جس وقت انہوں نے اپنا سر دوسرے سجدے سے اٹھایا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 843]
جناب ابوقلابہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور کہا: ”قسم اللہ کی! میں نماز پڑھوں گا اور نماز کا ارادہ نہیں، مگر میں یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے۔“ (ابوقلابہ نے) کہا: ”چنانچہ وہ پہلی رکعت میں دوسرا سجدہ کرنے کے بعد بیٹھ گئے (یعنی جلسہ استراحت کیا اور پھر اٹھے)۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 843]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 11185) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (842)
انظر الحديث السابق (842)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
677
| يجلس إذا رفع رأسه من السجود قبل أن ينهض في الركعة الأولى |
سنن أبي داود |
842
| رفع رأسه من السجدة الآخرة في الركعة الأولى قعد ثم قام |
سنن أبي داود |
843
| قعد في الركعة الأولى حين رفع رأسه من السجدة الآخرة |
سنن النسائى الصغرى |
1152
| قعد في الركعة الأولى حين رفع رأسه من السجدة الآخرة |
Sunan Abi Dawud Hadith 843 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← مالك بن الحويرث الليثي