🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
729. (496) باب فضل إيقاظ الرجل امرأته والمرأة زوجها لصلاة الليل
نماز تہجّد کے لئے خاوند کا اپنی بیوی کو اور بیوی کا اپنے خاوند کو جگانے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1148
نَا أَبُو قُدَامَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَالَ بُنْدَارٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، وَقَالَ أَبُو قُدَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَحِمَ اللَّهُ رَجُلا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّى، وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ، فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِي وَجْهِهَا الْمَاءَ، رَحِمَ اللَّهُ امْرَأَةً قَامَتْ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّتْ، وَأَيْقَظَتْ زَوْجَهَا فَإِنْ أَبَى نَضَحَتْ فِي وَجْهِهِ الْمَاءَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اُس شخص پر رحم فرمائے جو رات کو اُٹھ کر نماز پڑھتا ہے اور اپنی بیوی کو بھی (تہجّد کے لئے) جگا دیتا ہے۔ اگر وہ انکار کرتی ہے تو اُس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارتا ہے اور اللہ اُس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو جاگتی ہے، تو نماز پڑھتی ہے اور اپنے خاوند کو بھی جگاتی ہے۔ اگر وہ (اُٹھنے سے) انکار کرے تو اُس کے چہرے پر پانی چھڑک دیتی ہے۔ (تاکہ وہ اُٹھ جائے) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2567، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1168، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1609، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1335، 1336، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4718، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7486»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥القعقاع بن حكيم الكناني
Newالقعقاع بن حكيم الكناني ← أبو صالح السمان
ثقة
👤←👥محمد بن عجلان القرشي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عجلان القرشي ← القعقاع بن حكيم الكناني
صدوق حسن الحديث
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← محمد بن عجلان القرشي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
👤←👥عبيد الله بن سعيد اليشكري، أبو قدامة
Newعبيد الله بن سعيد اليشكري ← محمد بن بشار العبدي
ثقة مأمون سنى
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1148 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1148
فوائد:
➊ قیام اللیل کے لیے زوجین کا ایک دوسرے کو بیدار کرنا مستحسن اور حصولِ رحمتِ الہی کا باعث ہے۔
نیز اس طریقے پر عمل کرنے سے وہ الذاکرین والذاکرات کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔
❀ ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا كُتِبَا فِي الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ»
جب رات کو انسان اپنی بیوی کو بیدار کرے اور وہ دونوں نماز پڑھیں یا اکٹھے دو رکعت نماز پڑھیں تو وہ کثرت سے ذکر کرنے والوں اور کثرت سے ذکر کرنے والیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ [سنن أبي داود: 1309]
➋ زوجین میں سے ایک دوسرے کو نیکی کے کاموں کی ترغیب دے، یہ حسنِ معاشرت کا اعلیٰ مقام اور اہم مطلوب ہے۔
➌ نیند سے بیداری کا بہترین حل سوئے ہوئے شخص پر پانی کے چھینٹے مارنا ہے، اس سے نیند کی سستی اور غفلت کا مکمل ازالہ ہو جاتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1148]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1148 in Urdu