🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس گھڑی کا بیان جس میں اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو جمعہ والے دن پیدا کیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1731
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، وَجَمَاعَةٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي , فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ التُّرْبَةَ يَوْمَ السَّبْتِ , وَخَلَقَ فِيهَا الْجِبَالَ يَوْمَ الأَحَدِ , وَخَلَقَ الشَّجَرَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ , وَخَلَقَ الْمَكْرُوهَ يَوْمَ الثُّلاثَاءِ , وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الأَرْبِعَاءِ , وَبَثَّ فِيهَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ , وَخَلَقَ آدَمَ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، آخِرَ خَلْقٍ فِي آخِرِ سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الْجُمُعَةِ، فِيمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى اللَّيْلِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا تو فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مٹی کو ہفتے کے روز پیدا فرمایا ـ اور اس میں پہاڑ اتوار والے دن بنائے ـ اور درخت سوموار والے دن پیدا کیے اور منگل والے دن ناپسندیدہ اشیاء کو پیدا کیا۔ بدھ والے دن نور پیدا کیا۔ اور زمین پر جانور جمعرات والے دن پھیلائے اور آدم عليه السلام کو جمعہ والے دن عصر کے بعد پیدا کیا ـ یہ آخری مخلوق تھی جو جمعہ والے دن آخری گھڑی میں پیدا کی ـ عصر اور رات کے درمیانی حصّے میں ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2789، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1731، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6161، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10943، 11328، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17778، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8456»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥عبد الله بن رافع المخزومي، أبو رافع
Newعبد الله بن رافع المخزومي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥أيوب بن خالد الأنصاري، أبو سليمان
Newأيوب بن خالد الأنصاري ← عبد الله بن رافع المخزومي
مقبول
👤←👥إسماعيل بن أمية الأموي
Newإسماعيل بن أمية الأموي ← أيوب بن خالد الأنصاري
ثقة حافظ ثبت
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← إسماعيل بن أمية الأموي
ثقة
👤←👥الحجاج بن محمد المصيصي، أبو محمد
Newالحجاج بن محمد المصيصي ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت
👤←👥الحسن بن محمد الزعفراني، أبو علي
Newالحسن بن محمد الزعفراني ← الحجاج بن محمد المصيصي
ثقة
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد
Newابن جريج المكي ← الحسن بن محمد الزعفراني
ثقة
👤←👥الحجاج بن محمد المصيصي، أبو محمد
Newالحجاج بن محمد المصيصي ← ابن جريج المكي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الرحمن بن بشر العبدي، أبو محمد
Newعبد الرحمن بن بشر العبدي ← الحجاج بن محمد المصيصي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1731 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1731
فوائد: ➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ آدم علیہ السلام کی تخلیق جمعہ کے دن عصر کے بعد دن کی آخری گھڑی میں ہوئی ہے۔ اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
➋ جمعہ کے دن قبولیتِ دعا کی کون سی گھڑی ہے؟ فتح الباری میں علماء کے بیالیس مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں۔ جن میں سے راجح ترین قول یہ ہے کہ جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی نمازِ عصر کے بعد ہے۔ کیونکہ اس کی تائید میں اکثر روایات وارد ہوتی ہیں۔ نیز آئندہ روایت اس موقف کی موید ہے۔ [نیل الاوطار: 258/3]

❀ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«يَوْمُ الْجُمُعَةِ ثِنْتَا عَشْرَةَ سَاعَةً، مِنْهَا سَاعَةٌ يُوجَدُ عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهِمَا إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ سَاعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ.»
جمعہ کے دن بارہ گھڑیاں ہیں، ان میں سے ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں مسلمان شخص اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا پایا جائے تو اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتے ہیں، اور اسے جمعہ کے دن عصر کے بعد آخری گھڑی میں تلاش کرو۔ [صحیح الجامع: 8190]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1731]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1731 in Urdu