صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
152. (151) باب التغليظ فى ترك المسح على الخفين رغبة عن السنة.
سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بے رغبتی کرنے ہوئے اسے ترک کرنے پر وعید کا بیان
حدیث نمبر: 197
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي"
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری سنّت سے بے رغبتی کی وہ مجھ سے نہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المسح على الخفين/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، 2109، 2110، 2121، 2152، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1346، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4127، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 197 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 197
فوائد:
سنت سے بیزاری کی وجہ سے موزوں پر مسح کے جواز کو تسلیم نہ کرنا اور اس سنت پر ارادتاً عمل ترک کرنا جائز نہیں ہے اور ایسے لوگ حدیث میں مذکور وعید میں شامل ہیں۔
لہذا اس انکار اور تعطیلِ عمل سے اجتناب بہتر ہے، نیز اللہ تعالیٰ شریعت میں دی گئی رخصت اختیار کرنے کو پسند فرماتے ہیں۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ان الله يحب ان تؤتي رخصته كما يكره ان تؤتي معصيته» .
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ اس کی رخصتوں کو اختیار کیا جائے، جیسے وہ ناپسند کرتے ہیں کہ اس کی معصیت کا ارتکاب کیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان: 270، 2742، مسند احمد: 108/2، اسنادہ حسن]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 197]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 197 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن عمرو السهمي