🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1715. ‏(‏160‏)‏ باب كراهية الصدقة بالحشف من الثمار،
صدقے میں خراب پھل دینے کی ممانعت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2467
وَإِنْ كَانَتِ الصَّدَقَةُ تَطَوُّعًا، إِذِ الصَّدَقَةُ بِخَيْرِ الثِّمَارِ وَأَوْسَاطِهَا أَفْضَلُ مِنَ الصَّدَقَةِ بِشِرَارِهَا‏.‏
اگرچہ صدقہ نفلی ہو کیونکہ عمدہ اور درمیانے درجے کے پھل کا صدقہ دینا ردی پھل کے صدقے سے افضل ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: Q2467]
 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2467
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي عَرِيبٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، وَإِقْنَاءٌ مُعَلَّقَةٌ، وَقِنْوٌ مِنْهَا حَشَفٌ، وَمَعَهُ عَصًا فَطَعَنَ بِالْعَصَى الْقِنْوَ، قَالَ: " لَوْ شَاءَ رَبُّ هَذِهِ الصَّدَقَةِ تَصَدَّقَ بِأَطْيَبَ مِنْهَا، إِنَّ صَاحِبَ هَذِهِ الصَّدَقَةِ يَأْكُلُ الْحَشَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"
سیدنا عوف بن مالک شجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو کھجوروں کے خوشے لٹکے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک خوشہ خراب اور ردی تھا۔ آپ کے پاس ایک عصا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصا اس خوشے پر مارا (اور کھجوریں گرادیں) اور فرمایا: یہ خوشہ صدقہ کرنے والا چاہتا تو اس سے عمدہ صدقہ کرسکتا تھا بیشک اس خوشے کا مالک قیامت کے روزخراب اور ردی کھجویں کھائے گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2467]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2467، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6774، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3144، 8404، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2492، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1608، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1821، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7621، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24609»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عوف بن مالك الأشجعي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن، أبو حماد، أبو عمروصحابي
👤←👥كثير بن مرة الحضرمي، أبو شجرة، أبو القاسم
Newكثير بن مرة الحضرمي ← عوف بن مالك الأشجعي
ثقة
👤←👥صالح بن قليب الحضرمي، أبو عريب
Newصالح بن قليب الحضرمي ← كثير بن مرة الحضرمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الحميد بن جعفر الأنصاري، أبو حفص، أبو الفضل
Newعبد الحميد بن جعفر الأنصاري ← صالح بن قليب الحضرمي
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبد الحميد بن جعفر الأنصاري
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2467 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2467
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ جن لوگوں کی کھجوریں نصابِ زکاۃ کو پہنچیں، وہ زکاۃ کی ادائیگی میں اہل ِمسجد کا خیال بھی رکھیں اور کچھ کھجوریں مسجد میں ضرور پہنچائیں۔
➋ زکاۃ میں عمدہ مال ادا کرنا مستحب ہے اور ردی اور گھٹیا مال ادا کرنا مکروہ فعل ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2467]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2467 in Urdu