صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1760. (19) باب الزجر عن سفر المرأة بريدا مع غير ذي محرم
عورت کے لئے بغیر محرم ایک برید (بارہ میل) سفر طے کرنا منع ہے اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو ایک دن رات کا سفر بغیر محرم کے کرنے سے منع فرمایا ہے تو اس سے کم سفر کی اجازت نہیں دی
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 2526
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُسَافِرُ امْرَأَةُ بَرِيدًا، إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ" ، وَقَالَ يُوسُفُ: إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: الْبَرِيدُ: اثْنَا عَشَرَ مِيلا بِالْهَاشِمِيِّ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت بغیر محرم کے ایک برید (بارہ میل) کا سفر طے نہ کرے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ایک برید بارہ میل ہاشمی ہوتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2526]
تخریج الحدیث: شاذ
الرواة الحديث:
سعيد بن أبي سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي