صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1797. (56) باب النهي عن سير الاثنين،
دو آدمیوں کا اکیلے سفر کرنا منع ہے
حدیث نمبر: Q2570
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ مَا دُونَ الثَّلَاثِ مِنَ الْمُسَافِرِينَ فَهُمْ عُصَاةٌ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّ الْوَاحِدَ شَيْطَانٌ، وَالِاثْنَانِ شَيْطَانَانِ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ مَعْنَى قَوْلِهِ: شَيْطَانٌ أَوْ عَاصِي، كَقَوْلِهِ: شَيَاطِينَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ (الأنعام: 112) ، وَمَعْنَاهُ: عُصَاةُ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ.
حدیث نمبر: 2570
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْوَاحِدُ شَيْطَانٌ، وَالاثْنَانِ شَيْطَانَانِ، وَالثَّلاثَةُ رَكْبٌ" ، قَالَ بُنْدَارٌ: ثنا ابْنُ عَجْلانَ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اکیلا (مسافر) شیطان ہے اور دو مسافر دو شیطان ہیں اور تین آدمی قافلہ اور جماعت ہوتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2570]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3586، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2570، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2509، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8798، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2607، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6863، 7127»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2570 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2570
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ تنہا سفر کرنا مکروہ ہے اور دو آدمیوں کا سفر کرنا بھی مکروہ ہے۔
اور تنہا سفر کرنے اور دو آدمیوں کو سفر پر شیطان آمادہ کرتا ہے اور ایک یا دو آدمی شیطان کا ہدف ہوتے ہیں، جنہیں وہ نقصان پہنچانے اور ان پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
لہٰذا شیطانی حملوں اور ہلاکت خیزیوں سے بچنے کے لیے قافلے کی صورت میں جن کی کم از کم تعداد تین ہو سفر کیا جائے۔
یہ احادیث دلیل ہیں کہ تنہا سفر کرنا مکروہ ہے اور دو آدمیوں کا سفر کرنا بھی مکروہ ہے۔
اور تنہا سفر کرنے اور دو آدمیوں کو سفر پر شیطان آمادہ کرتا ہے اور ایک یا دو آدمی شیطان کا ہدف ہوتے ہیں، جنہیں وہ نقصان پہنچانے اور ان پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
لہٰذا شیطانی حملوں اور ہلاکت خیزیوں سے بچنے کے لیے قافلے کی صورت میں جن کی کم از کم تعداد تین ہو سفر کیا جائے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2570]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2570 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي