صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1908. (167) باب استلام الحجر باليد، وتقبيل اليد إذا لم يمكن تقبيل الحجر ولا السجود عليه
اگر حجر اسود کو بوسہ دینا اور اس پر سجدہ کرنا ممکن نہ ہو تو حجر اسود کو ہاتھ سے چھو کر ہاتھ چوم لینا چاہیے
حدیث نمبر: 2715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ بِيَدِهِ، وَقَبَّلَ يَدَهُ، وَقَالَ:" مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ" . حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
امام نافع رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ اُنہوں نے اپنے ہاتھ کے ساتھ حجراسود کو چھوا اور اپنے ہاتھ کو بوسہ دیا۔ اور فرمایا کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں نے اسے نہیں چھوڑا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2715]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1268، وابن الجارود فى "المنتقى"، 499، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2715، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3824، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9318، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5981، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 14771»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2715 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2715
فوائد:
➊ اگر بلا مشقت حجر اسود کو بوسہ دینا آسان ہو تو اسے بوسہ دینا افضل ہے۔ لیکن اگر بھیڑ اور اژدھام کی وجہ سے بوسہ دینا مشکل ہو تو حجر اسود کو ہاتھ لگا کر ہاتھوں کو چومنا مسنون ہے اور اگر یہ دونوں صورتیں محال ہوں تو حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ ہی کافی ہے۔
➋ حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت اس پر سجدہ کرنا بھی مشروع ہے۔
➊ اگر بلا مشقت حجر اسود کو بوسہ دینا آسان ہو تو اسے بوسہ دینا افضل ہے۔ لیکن اگر بھیڑ اور اژدھام کی وجہ سے بوسہ دینا مشکل ہو تو حجر اسود کو ہاتھ لگا کر ہاتھوں کو چومنا مسنون ہے اور اگر یہ دونوں صورتیں محال ہوں تو حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ ہی کافی ہے۔
➋ حجر اسود کو بوسہ دیتے وقت اس پر سجدہ کرنا بھی مشروع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2715]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2715 in Urdu
سليمان بن حيان الجعفري ← عبيد الله بن عمر العدوي