صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
425. (192) باب فتح أصابع الرجلين فى السجود والاستقبال بأطرافهن القبلة.
سجدے میں دونوں پاوَں کی انگلیوں کو کھولنے اور ان کے کناروں کو قبلہ رخ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 651
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ إِمْلاءً، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمْ أَبُو قَتَادَةَ بْنُ رِبْعِيٍّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ اعْتَدَلَ قَائِمًا"، وَذَكَرَ بَعْضَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ:" ثُمَّ هَوَى إِلَى الأَرْضِ سَاجِدًا، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ جَافَى عَضُدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ، وَفَتَحَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ"
حضرت محمد بن عطاء سے روایت ہے وہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے اُنہیں دس صحابہ کرام میں سنا، اُن میں ایک سیدنا ابوفتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاتے۔ اور حدیث کا کچھ حصّہ بیان کر کے فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے لئے زمین کی طرف جُھکے پھر «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر اپنے دونوں بازوؤں کو اپنی بغلوں سے دور رکھا اور اپنے پاؤں کی اُنگلیوں کو کھولا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 828، وابن الجارود فى "المنتقى"، 215، 216، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 587، 588، 589، 608، 625، 637، 640، 643، 651، 652، 677، 681، 685، 689، 700، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1865، وأبو داود فى (سننه) برقم: 730، والترمذي فى (جامعه) برقم: 260، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 803، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2340، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24086»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 651 in Urdu
محمد بن عمرو العامري ← عبد الرحمن بن سعد الساعدي