المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
کتاب الزکوٰۃ کا آغاز
حدیث نمبر: 345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا، فَقَالَ: " لا تُؤْخَذُ صَدَقَاتُهُمْ إِلا فِي دُورِهِمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: لوگوں کی زکاة ان کے گھروں میں جا کر وصول کی جائے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الزكاة/حدیث: 345]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 2/80، سنن أبي داود: 1591، حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (تحفة المحتاج: 914) نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے، محمد بن اسحاق نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے، نیز مسند احمد (2/215، وسندہ حسن) میں ان کی متابعت عبد الرحمن بن حارث نے کر رکھی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده حسن
الرواة الحديث:
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي