پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
تجارتوں کے بارے میں باب
حدیث نمبر: 580
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَنَا عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَالسِّنَّوْرِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے اور بلی کی قیمت (لینے) سے منع کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث صحيح بشواهده: اس حدیث کو امام ابوعوانہ رحمہ اللہ (5272، 5271) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (31/2) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِم“ (السنن الكبرى: 11/6)۔ اس سند میں اعمش کی تدلیس ہے، شرح معانی الآثار للطحاوی (5284) کی جس سند میں سماع کی تصریح ہے، وہ حفص بن غیاث کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، اس حدیث کے بارے میں امام ترمذی رحمہ اللہ (1279) فرماتے ہیں: ”هَذَا حَدِيثٌ فِي إِسْنَادِهِ اضْطِرَابٌ“۔ صحیح مسلم (1569) میں اس حدیث کا ایک شاہد موجود ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف والحديث صحيح بشواهده
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 580 in Urdu
طلحة بن نافع القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري