مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
193. في (الحداء) للمحرم
محرم کے اونٹ کو تیز چلانے کے لیے حدی وغیرہ پڑھنا
ترقیم عوامۃ: 14148 ترقیم الشثری: -- 14499
١٤٤٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن حصين عن مجاهد ان النبي ﵇ لقي قوما فيهم (حاد) (٢) يحدو، فلما (راوا) (٣) النبي ﵇ سكت حاديهم، (فقال) (٤) :"من القوم؟" (فقالوا) (٥) : من مضر (٦) ، فقال رسول الله ﷺ:" (وانا من مضر) (٧) " (فقال رسول الله ﷺ:" [ما شان حاديكم لا يحدو؟" فقالوا: يا رسول الله] (٨) إنا اول العرب حداء، قال:"ومم ذلك؟" (٩) قال: إن رجلا منا -وسموه (له) (١٠) - غرب عن ابله في ايام الربيع فبعث غلاما له مع الإبل (قال) (١١) : فابطا الغلام، فضربه بعصى على يده، فانطلق الغلام وهو يقول: ⦗٢٠٧⦘ يا يداه (يا يداه) (١٢) قال: فتحركت الإبل لذلك (ونشطت) (١٣) ، قال: فقال له: امسك امسك، قال: (فافتتح) (١٤) الناس الحداء (١٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ص، ز]: (عوام).
(٢) في [أ، ب، ز، ن]: (حادي).
(٣) في [ب، ن]: (رأى).
(٤) في [ز]: (فقالوا).
(٥) في [جـ، ص]: (قالوا).
(٦) سقط من: [أ، ص، ن].
(٧) سقط من: [أ، ص، ن].
(٨) سقط من: [ص].
(٩) في [أ، ب]: (وهم ذاك)، وفي [جـ، ز]: (ومم ذاك)، وفي [ن]: (وهم ذلك).
(١٠) في [أ، ب، ن]: (لنا).
(١١) سقط من: [ز].
(١٢) زيادة من: [أ، ب، جـ].
(١٣) في [ص]: (بسطت).
(١٤) في [ص]: (تفتح)، وفي [جـ]: (فتح).
(١٥) مرسل.
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عباد بن العوام ، عن حصين ، عن مجاهد ، ان النبي عليه السلام لقي قوما فيهم حاد يحدو، فلما راوا النبي عليه السلام سكت حاديهم، فقال:" من القوم؟"، فقالوا: من مضر، فقال: رسول الله صلى الله عليه وسلم:" ما شان حاديكم لا يحدو؟"، فقالوا: يا رسول الله إنا اول العرب حداء، قال:" ومم ذاك؟"، قال: إن رجلا منا وسموه لنا، غرب عن إبله في ايام الربيع فبعث غلاما له مع الإبل، قال: فابطا الغلام فضربه بعصا على يده فانطلق الغلام وهو يقول: يا يداه، قال: فتحركت الإبل لذلك ونشطت، قال: فقال له:" امسك امسك"، قال: فافتتح الناس الحداء
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک قوم سے ملاقات ہوئی جن میں حدی پڑھنے والے تھے، جب ان لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو ان کا حدی خوان خاموش ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کون سی قوم کے لوگ ہیں، لوگوں نے عرض کیا قبیلہ مضر میں سے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی مضر میں سے ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمہارے حدی خوان کو کیا ہوا ہے کہ وہ حدی نہیں پڑھتا؟ لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم عرب کے پہلے حدی خواں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کس طرح شروع ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ہم میں ایک شخص تھا پھر اس کا نام لیا ایام ربیع میں اپنے اونٹ سے دور تھا، اس نے اپنے ایک غلام کو اونٹ کے ساتھ روانہ کیا، غلام کو دیر ہوگئی۔ اس پر اس نے غلام کے ہاتھ پر اپنی لاٹھی ماری تو غلام یہ کہتے ہوئے تیز تیز چلنے لگا کہ: ہائے میرا ہاتھ، ہائے میرا ہاتھ، غلام کے اس قول کی وجہ سے اونٹ میں بھی حرکت پیدا ہوئی اور وہ بھی تیز اور چست ہو کر چلنے لگا، اس شخص نے اس کو کہا رک جا، رک جا، پھر لوگوں نے (اس واقعہ کے بعد) حدی پڑھنا شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14499، ترقيم محمد عوامة 14148)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 14499 in Urdu