مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
225. ما قالوا في الرجل يطلق امرأته ولها ولد صغير
اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا؟
ترقیم عوامۃ: 19465 ترقیم الشثری: -- 20253
٢٠٢٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا (١) ابن إدريس عن يحيى عن القاسم ان عمر بن الخطاب طلق جميلة بنت عاصم بن ثابت بن (ابي) (٢) (الاقلح) (٣) فتزوجت فجاء عمر فاخذ ابنه فادركته (الشموس) (٤) ابنة (ابي عامر) (٥) الانصارية وهي ام جميلة فاخذته فترافعا إلى ابي بكر، وهما متشبثان، فقال لعمر: خل (بينها) (٦) وبين ⦗٤٦١⦘ ابنها، (فاخذته) (٧) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: زيادة (ابن مالك قال: نا).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، ز، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (الأفلح).
(٤) في [أ، ب، ط، ك]: (السموس)، وفي [س]: (أسوس).
(٥) في [جـ، ز، ك]: (ابنة عاصم).
(٦) في [س]: (بينهما).
(٧) سقط من: [س، ط، هـ].
(٨) منقطع، لانقطاع ما بين القاسم وعمر.
حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ حضرت جمیلہ بنت عاصم بن ثابت کو طلاق دے دی۔ پھر جمیلہ بنت عاصم نے شادی کرلی۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہاپنے بیٹے کو لینے کے لئے آئے۔ حضرت جمیلہ کی والدہ شموس بنت ابی عامر انصاریہ نے بچے کو اٹھا لیا اور دونوں اس مقدمے کو لے کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ بچے اور اس کی ماں کے بیچ میں مت آؤ۔ پھر وہ بچے کو لے کر چلی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20253، ترقيم محمد عوامة 19465)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20253 in Urdu